پشاور زلمی نے ماہرہ خان کو ٹیم کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پشاور زلمی نے ماہرہ خان کو ٹیم کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا


(قدرت روزنامہ)پشاور :پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلئے ٹیموں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، پشاور زلمی نے معروف اداکارہماہرہ خان کو ٹیم کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا . تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی ٹیم نے معروف اداکارہ ماہرہ خان کو ٹیم کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے ، اس سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا.

ضرور پڑھیں: وزیراعظم کا قوم سے پہلے خطاب، گلگت بلتستان کی حکومت کا شدید رد عمل سامنے آگیا

تقریب میں پشاور زلمی ٹیم کی کٹ(وردی) کی رونمائی آفیشل گیت کے ساتھ کی گئی ،

اس موقع پر فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے ماہرہ خان کو ٹیم کی برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کیا. ماہرہ خان نے بھی پشاور زلمی کی کٹ پہنے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور ٹوئٹ میں فرنچائز کا حصہ بننے پر خوشی کااظہار کیا ہے. یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22 فروری سے شروع ہوگا جب کہ زلمی ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی.

..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد شروع ،بینکو ں نے ملک کے بڑے کھاتہ داروں کے اکاونٹ منجمد کردئیے ۔۔۔تہلکہ خیز خبر آگئی