خبروں کی زینت،احمد شہزاد کو ایک بارپھر شائقین کرکٹ نے آڑے ہاتھوں لے لیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

خبروں کی زینت،احمد شہزاد کو ایک بارپھر شائقین کرکٹ نے آڑے ہاتھوں لے لیا


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ میں خبروں کی زینت اور سیلفی بوائے کے نام سے مشہوراحمد شہزادنے تاریخ کو دہراتے ہوئے ایک بار پھر ایسا اقدام اٹھا لیا جس پر شائقین کرکٹ نے ان کوآڑے ہاتھوں لے لیا. دنیا میں ہروالدین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچے کی زندگی میں آنے والے چیلنجز اور ان پر کمال مہارت دکھانے پر اپنے بچے کی تعریف سمیٹ سکیں ایسا ہی کچھ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد بھی کرنا چاہ رہے تھے ،سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنے چند ماہ کے بچے کو کسی بھی حفاظتی اقدام کے بغیرگاڑی میں سفر کروا رہے ہیں

ان کی لاپرواہی کا انداز ہ اس بات سے بھی کیا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بچے کو اپنی گود میں بٹھا کر اپنے گاڑی چلا رہے ہیں اور فخریہ لکھ رہے ہیں ”ان کا بچا اپنے باپ کے ساتھ سفر کررہا ہے“جیسے ہی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی  ان کی اس لاپرواہی پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.

ضرور پڑھیں: وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد شروع ،بینکو ں نے ملک کے بڑے کھاتہ داروں کے اکاونٹ منجمد کردئیے ۔۔۔تہلکہ خیز خبر آگئی

آصف نامی صارف پر لکھا کہ ”یقینی طور پر یہ بچے کی زندگی کے لئے خطرناک ہے یہ پیار نہیں بلکہ بے وقوفی کی انتہا ہے،میں امید کرتا ہوں کہ

آپ کو اس اقدام پر جرمانہ ہونا چاہیے اور بچوں کی حفاظت کے حوالے سے تربیت کی ضرورت ہے. آصف ابو بکر نے لکھا کہ ”غیر ذمہ دار! ہمیشہ کی طرح،بچوں کو ہمیشہ ان کی حفاظت کے پیش نظرگاڑی کی پچھلی سیٹ پر بٹھایا جاتا ہے“ احمد علی خان نے لکھا کہ

”ترقی یافتہ ملک میں احمد شہزاد کو بچے کی جان خطرے میں ڈالنے پر پولیس کاسامنا کرپڑ سکتا تھا“ فرجد شاہ کہتے ہیں کہ ”اگر کھلاڑی ہی دوران ڈرائیونگ حفاطتی اقدامات نہیں اٹھائیں گے تو ایک عام آدمی قانون پر عمل درآمد کرے گا؟

..

ضرور پڑھیں: شام کی خانہ جنگی میں بچھڑے بھائی حج کے موقع پر مل گئے

مزید خبریں :