ون ڈے سیریز، مسلسل 3 شکستوں پر دلبر داشتہ کپتان سرفراز احمد نے اہم قدم اٹھالیا، اشارہ دیدیا
Can't connect right now! retry

ون ڈے سیریز، مسلسل 3 شکستوں پر دلبر داشتہ کپتان سرفراز احمد نے اہم قدم اٹھالیا، اشارہ دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ14-جنوری-2018) نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کی مسلسل 3 شکستوںپر دلبر داشتہ کتپان سرفراز احمد نے چوتھے میچکے  لیے ٹیم میں تبدیلیوںکا  اشارہ دے دیا. ڈونیڈن میں ناکامی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بولرز نے آخری 20 اوورز میں عمدہ بولنگ کرتے ہوئے کیویزکو کم ٹوٹل تک محدود ركھا جس کے بعد امید تھی کہ فتح کےساتھ سیریز میں واپس آجائیں گے

 لیکن بیٹنگ مکمل طور پر فلاپ ہوگئی.

سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاپ آرڈر پر فارم نہ کرے تو مڈل اور لوئر آرڈر کےلیے صورتحال سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے تاہمکوشش کریں گے کہچوتھے میچ میں مختلف حکمت عملی کیسا  میدان میں اترتے ہوئے فتح کے ساتھ سیریز میں خسارہ کم کریں. ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ آئندہ میچکےلیے پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں، اس بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا.

..