فیفا فٹبال ورلڈ کپ، پاکستانی پرچم کون لہرائے گا؟ ایسا نام سامنے آگیا کہ آپ بھی خوش ہوجائیں گے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

فیفا فٹبال ورلڈ کپ، پاکستانی پرچم کون لہرائے گا؟ ایسا نام سامنے آگیا کہ آپ بھی خوش ہوجائیں گے


ماسکو (قدرت روزنامہ)فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں پاکستانی ٹیم تو شامل نہیں لیکن افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم ضرور لہرائے گا اور اس پرچم کو ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوان فٹبالر سارنگ بلوچ اٹھائیں گے.سارنگ بلوچ کو فیفا کے اسپانسر ادارے کی جانب سے ینگ ایمبیسیڈر منتخب کیا گیا ہے.

ضرور پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوتے ہی چودھری پرویز الہیٰ کا طنز! عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد ایسی بات کہہ دی جس نے ن لیگی ارکان کے تن بدن میں آگ لگا دی

اس حوالے سے سارنگ بلوچ کہتے ہیں کہ میگا ایونٹ میں پاکستان کا جھنڈا اٹھانا اعزاز کی بات ہے.فیفا ورلڈ کپ 2018 کے سلسلے میں مقابلوں کا ا?غاز آج 14 جون سے ہو نے جارہا ہے، جہاں افتتاحی میچ میں میزبان روس اور سعودی عرب کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی. میگا ایونٹ کے لیے 10 لاکھ سے زائد سیاح روس پہچ چکے ہیں اور سب کی ایک ہی خواہش ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں فیورٹ ٹیم اور فیورٹ اسٹارز کو ایکشن میں دیکھ سکیں.ٹورنامنٹ میں شائقین کی دلچسپی کا عالم یہ ہے کہ ایونٹ کے ایک لاکھ اضافی ٹکٹ صرف ایک ہی گھنٹے میں فروخت ہوگئے تھے.

..

ضرور پڑھیں: یہ تاریخی عمارت میرے حوالے کر دیں، سب ٹھیک کر دوں گا۔۔۔ ملک ریاض نے حکومت کو پیشکش کر دی

مزید خبریں :