سعودی ولی عہد کی موجودگی بھی کام نہ آسکی ،فیفا ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں سعودی عرب کو عبرتناک شکست - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سعودی ولی عہد کی موجودگی بھی کام نہ آسکی ،فیفا ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں سعودی عرب کو عبرتناک شکست


ماسکو(قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد کی موجودگی بھی کام نہ آسکی ،،فیفا ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں سعودی عرب کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا. روس نے فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں سعودی عرب کو 0-5 سے شکست دے دی.

ضرور پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوتے ہی چودھری پرویز الہیٰ کا طنز! عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد ایسی بات کہہ دی جس نے ن لیگی ارکان کے تن بدن میں آگ لگا دی

تفصیلات کے مطابق روس میں فٹ بال کا سب سے بڑا عالمی مقابلہ شروع ہوگیا ہے.شاندار افتتاحی تقریب کے بعد بڑے ایونٹ کا بڑا مقابلہ سعودی عرب اور روس کے مابین کھیلا گیا. روس نے شروع ہی سے میچ پر غالب رہا. فیفا ورلڈ کپ 2018 کا پہلا گول میچ کے بارہویں منٹ میں روس کے کھلاڑی غازینسکی نے کیا تو روسی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی. روس کی جانب سے دوسرا گول کھیل کے پہلا ہاف ختم ہونے سے محض 2منٹ پہلے چیری شیف نے کیا.

جس کے بعد پہلے ہاف کے اختتام پر روس کو 0-2 کی برتری حاصل ہو گئی. دوسرے ہاف میں بھی روس کے کھلاڑیوں نے سعودی کھلاڑیوں کی ایک نہ چلنے دی. 71 ویں منٹ میں زیوبا نے گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری 0-3 کردی. روس کی جانب سے چوتھا گول چیری شیف نے کھیل کے 90 منٹ مکمل ہونے کے بعد ملنے والے ایکسٹرا ٹائم کے پہلے منٹ میں کیا.پانچواں گول کھیل کے منٹ میں گولوون نے کیا اور اپنی ٹیم کو 0-5 سے برتری دلادی. جس کے بعد سعودی عرب کو اس میچ میں 0-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا.

..

ضرور پڑھیں: یہ تاریخی عمارت میرے حوالے کر دیں، سب ٹھیک کر دوں گا۔۔۔ ملک ریاض نے حکومت کو پیشکش کر دی

مزید خبریں :