سپاٹ فکسنگ کیس،ناصر جمشید نے پی سی بی کوتمام الزامات کا جواب دینے کا فیصلہ کر لیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سپاٹ فکسنگ کیس،ناصر جمشید نے پی سی بی کوتمام الزامات کا جواب دینے کا فیصلہ کر لیا


لاہور(قدرت روزنامہ)اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر ناصر جمشید نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تمام الزامات کا جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے . نجی ٹی وی چینل کے مطابق بلے باز ناصر جمشید اسپاٹ فکسنگ سے متعلق 18 مئی تک تمام الزامات کے جواب جمع کرا دیں گے اور پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل کی سماعت بھی اسی روز مقرر ہے.

ضرور پڑھیں: عمران خان کے آنسوؤں نے کئی لوگوں کو آبدیدہ کر دیا

ناصر جمشید وکیل کے توسط سے جواب جمع کرائیں گے اور پی سی بی کی جانب سے لگائے جانے

والے تمام الزامات کے خلاف کیس لڑیں گے. واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں ناصر جمشید سمیت شرجیل خان، محمد عرفان اور خالد لطیف کے نام سامنے آئے تھے جنہیں بعدازاں معطل کیا گیا.ناصر جمشید پر عدم تعاون کی شق پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی جب کہ ان پر اینٹی کرپشن کوڈ کی 2 شقوں کی خلاف ورزیوں کا الزام تھا.

..

ضرور پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا آغاز ہی شور شرابے سے ہوا ن لیگ کے اراکین نے اسمبلی اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا