”ننھے مرزا ملک“ کی آمد کے اعلان کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ایسا کام کر دیا کہ ہر پاکستانی ”سبحان اللہ“ کہہ اٹھا، تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو مبارکبادوں کے ڈھیر لگ گئے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

”ننھے مرزا ملک“ کی آمد کے اعلان کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ایسا کام کر دیا کہ ہر پاکستانی ”سبحان اللہ“ کہہ اٹھا، تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو مبارکبادوں کے ڈھیر لگ گئے


لاہور (قدرت روزنامہ) قومی آل راؤنڈر شعیب ملک اوربھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ننھے ”مرزا ملک“ کی آمد کا اعلان کیا تو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت سے مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا.

اس اعلان کے بعد ثانیہ مرزا کی کئی تصاویر سامنے آ چکی ہیں اور وہ اپنی زندگی کے سب سے بہترین لمحے کے انتظار میں ہنسی خوشی وقت گزارنے میں مصروف ہیں.

ضرور پڑھیں: ن لیگ اور پی پی میں اختلافات بڑھ گئے،اپوزیشن لیڈر شیری رحمن کو ہٹانے کیلئے راجہ ظفر الحق نے سینیٹ میں درخواست جمع کرادی

اس کے بعد ان کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کتنی گھبرائی ہوئی ہیں

لیکن بہت زیادہ خوش بھی ہیں. اگرچہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اپنے نجی معاملات کو خود تک ہی محدود رکھتے ہیں لیکن شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کیساتھ ایک ایسی تصویر اپ لوڈ کی ہے کہ ایک مرتبہ پھر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے.

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ننھے مہمان کی آمد سے پہلے عمرہ ادا کیا اور اس کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی.

..

ضرور پڑھیں: عمران خان کے آنسوؤں نے کئی لوگوں کو آبدیدہ کر دیا