2 روز قبل تباہ ہونے والے ائیرلائن کے مسافر طیارے میں 71 مسافر ہلاک، انجن میں کیا چیز موجود تھی جو اس کی تباہی کا باعث بنی؟ اصل حقیقت سامنے آگئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

2 روز قبل تباہ ہونے والے ائیرلائن کے مسافر طیارے میں 71 مسافر ہلاک، انجن میں کیا چیز موجود تھی جو اس کی تباہی کا باعث بنی؟ اصل حقیقت سامنے آگئی


ماسکو(قدرت روزنامہ)روس کا ایک مسافر طیارہ دو روز قبل اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی زمین پر آن گرا اور چشم زدن میں ہی یہ خوفناک حادثہ 71 افراد کی جان لے گیا. اس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں مگر کچھ ابتدائی معلومات سامنے آ چکی ہیں.

ضرور پڑھیں: ’میں پچھلے 5 سال سے مسلسل یہ شرمناک کام کررہا ہوں‘ ایک دن شوہر نے ایسا اعتراف کرلیا کہ بیوی کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، یہ تو خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا کہ۔۔۔

ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ یہ حادثہ طیارے کے انجن میں جمنے والی برف کے باعث پیش آیا ہے.  ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ طیارے کے ’اینٹی آئسنگ سسٹم‘ میں خرابی تھی. یہ سسٹم شدید سرد موسم میں طیارے کے مختلف حصوں میں برف جمنے سے روکتا ہے اور غالباً اس سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ہی طیارے کے انجن کے اندر برف موجود تھی.  میل آن لائن کے مطابق سارتوف ائیرلائنز کا یہ طیارہ اتوار کے روز دو بجکر 28 منٹ پر راڈار سے غائب ہوگیا تھا.جب آخری بار اس طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ ہوا تو یہ تقریباً 6 ہزار فٹ کی بلندی پر محو پرواز تھا

لیکن حادثے سے قبل کپتان ویلری گوبانوف کی جانب سے کسی قسم کی ایمرجنسی کال موصول نہیں ہوئی.  بدقسمت طیارے نے ڈومو دیدیوف ائیرپورٹ سے ٹیک آف کیا تھا لیکن چند منٹ بعد ہی یہ حادثے کا شکار ہوگیا. روسی میڈیا کے مطابق AN-148 طیارے میں 65 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے اور اس کی منزل 1000 میل کی دوری پر واقع اورسک شہر تھا. طیارہ پتھریلے برفانی علاقے میں گر اجہاں سے اب تک مسافروں کے جسمانی اعضاءاکٹھے کئے جارہے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: ’جنسی صحت بھرپور بنانے کے لئے سب سے پہلے یہ کام کرنا چاہیے کہ۔۔۔‘ معروف ڈاکٹر نے سب سے اہم مشورہ دے دیا

مزید خبریں :