گوادر کا مقابلہ کرنے کیلئے بڑے عرب مسلمان ملک نے بھارتی فوج کو اپنی بندرگاہ دے دی ،پاکستانیوں کیلئے سب سے حیران کن خبر آ گئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

گوادر کا مقابلہ کرنے کیلئے بڑے عرب مسلمان ملک نے بھارتی فوج کو اپنی بندرگاہ دے دی ،پاکستانیوں کیلئے سب سے حیران کن خبر آ گئی


نئی دہلی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی بندرگاہ گوادراور بحرہ ہند میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ سے ’خوف‘ کھا کر اور مقابلہ کرنے کیلئے بھارت نے عرب ملک اومان سے انتہائی اہم بندرگاہ ’دوقم ‘کی رسائی حاصل کر لی ہے . تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس وقت عرب ملک اومان کے دورے پر ہیں جس دوران انہوں نے سلطان سید قبوس بن سید السید سے ملاقات کی اور اس موقع پر دونوں کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس میں بھارت کو ’دوقم ‘بندرگاہ تک رسائی بھی دی گئی ہے .

ضرور پڑھیں: میرا ایک مشن تھا جوپورا ہوگیا ۔۔۔ ،جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

’ٹائمز آف اسلام آباد ‘نامی ویب سائٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہاہے

کہ اس معاہدے کے مطابق بھارتی جہازوں کی مرمت کیلئے دوقم پورٹ اور ڈرائے ڈاک کی خدمات بھی بھارت کو حاصل ہوں گی .دقم کی بندرگاہ عمان کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع ہے دراصل یہ ایران کی بندرگاہ چاربہار کے قریب ترین واقع ہے .حال ہی میں دوقم بندرگاہ پر بھارت کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،گزشتہ سال ستمبر میں بھارت نے عرب سمندر کے مغرب میں اپنی آبدوز اسی بندرگاہ پر تعینات کی تھی .

..

ضرور پڑھیں: اس کو کہتے ہیں اصل تبدیلی عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی ، ، اہم کام کر ڈالا

مزید خبریں :