مسلمان ملک میں نوجوان لڑکی نے جمے ہوئے سمندر میں ایسا کام کرتے ویڈیو بنا لی کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا، دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

مسلمان ملک میں نوجوان لڑکی نے جمے ہوئے سمندر میں ایسا کام کرتے ویڈیو بنا لی کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا، دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا


اکتاﺅ (قدرت روزنامہ) قازقستان کی ایک نوجوان لڑکی نے برفیلے کیسپین سمندر میں ایسا کام کرتے ہوئے ویڈیو بنا ڈالی ہے کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے اور دیکھنے والوں کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے. زرینہ اینڈریوشینہ نامی اس لڑکی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مختصر لباس پہن کر برف سے ڈھکے کیسپین سمندر میں جاتی ہے اور ’ڈبکی‘ لگاتی ہے.

وہ پانچ منٹ تک اس برفیلے پانی میں گزارتی ہے اور پھر ایسے باہر آ جاتی ہے کہ جیسے گرم پانی میں نہا کر آئی ہو. زرینہ نے یہ ویڈیو 30 جنوری کو بنائی تھی جو اب شیئر کی اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی جس کے بعد کئی خبر رساں اداروں نے اس ویڈیو کو چلایا. زرینہ نے مقامی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”جب پانی حد سے زیادہ ٹھنڈا ہو تو آپ کو کچھ بھی محسوس نہیں ہوتا. یہ خشک برف میں گھومنے پھرنے جیسا ہے لیکن جب آپ پانی سے باہر نکلتے ہیں تو اتنی گرمی محسوس کرتے ہیں کہ کسی چیز کا پچھتاوا نہیں ہوتا.“  زرینہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 2 سال سے روزانہ 5 منٹ برفیلے پانی میں گزارتی ہے خواہ پانی کتنا ہی ٹھنڈا کیوں نہ ہو. جس روز یہ ویڈیو بنائی اس وقت درجہ منفی 17 ڈگری سیلسیس تھا. 33 سالہ زرینہ ایک بچے کی ماں ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ ’ورزش‘ کرنے سے اس کا مدافعتی نظام انتہائی فعال ہو چکا ہے جس کے باعث وہ بہت صحت مند ہو گئی ہے. اس طرح کی ’ورزش‘ روس اور گردونواح میں بہت مقبول ہے جبکہ نارڈک ممالک کے علاوہ شمالی چین میں بھی یہ کافی مقبول ہے. روس میں مقیم عیسائی تو ایک مذہبی رسم کے تحت بھی برفیلے پانی میں ’ڈبکی‘ لگاتے ہیں.

..

مزید خبریں :

سروے