حق سبحان تیری قدرت - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

حق سبحان تیری قدرت


نئی دہلی(قدرت روزنامہ13جنوری2018) بھارت میں موجود صرف 2فٹ 9انچ کی 18سالہ ’ چوہیا لڑکی ‘ کے چرچے ہیں جو کہ چار سال کے بچے کی طرح سوچتی اور باتیں کرتی ہے.برطانوی جریدے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں وقت سے پہلے پیدا ہونیوالی لڑکی جس کا نام مندیپ بٹوال ہے اور اس کی عمر 18سال ہے جبکہ اس کا قد صرف 2فٹ اور 9 انچ جو کہ ایک کرکٹ بیٹ سے صرف ایک انچ زیادہ ہے.

ضرور پڑھیں: 2018کے انتخابات کا مرحلہ بتدریج مکمل اور مستقبل کی سیاست 

رپورٹ کے مطابق مندیپ بونے پن کے بجائے چھوٹے پن کا شکار ہے اور لوگ اسے ’

چوہیا لڑکی ‘ کے نام سے پکارنے لگے ہیں جبکہ مندیپ 18سال کی ہونے کے باوجود چار سال کے بچے کی طرح حرکتیں اور باتیں کرتی ہےڈاکٹروں کے مطابق مندیپ کا جسم کافی نحیف ہے اور دن بدن اس کی صحت گرتی جارہی ہے جبکہ اس کے دیگر بہن بھائیوں کینشوونما بالکل ٹھیک ہے. مندیپ کی والدہ راج رانی نے کہا کہ ان کی بیٹی کا رویہ چار سالہ بچے کے برابر ہے اور وہ اس کی صحت کو لیکر بہت فکر مند ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو ہفتے میں ایک مرتبہ نرسری سکول میں بھیجتے ہیں جہاں وہ چھوٹے بچوں کے ساتھ تھوڑا وقت گزارتی ہے.

مندیپ کی والدہ نے کہا کہ جب وہ پیدا ہوئی تو اس کا منہ بالکل چوہیا کی طرح تھا اور انہیں اس کی طرح دیکھ کر خوف محسوس ہوتا تھا اور اسے ایک چھوٹے چمچ کیساتھ کچھ کھلایا گیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ گائوں والوں نے مندیپ کو عجیب و غریب ناموں سے پکارنا شروع کردیا جس کا ان کو بہت دکھ ہے.

..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم بننے کے بعد مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے مگر معروف صحافی مبشر زیدی سب پر بازی لے گئے، انہوں نے کیا دلچسپ انداز اختیار کیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

مزید خبریں :