خواتین کی ریسلنگ کے دوران اس خوبرو خاتون ریسلر کو ایسی نازک جگہ پر لات لگ گئی کہ فوری طور پر ڈاکٹر بلانے پڑ گئے، کیریئر ہی ختم ہوگیا کیونکہ ۔۔۔ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

خواتین کی ریسلنگ کے دوران اس خوبرو خاتون ریسلر کو ایسی نازک جگہ پر لات لگ گئی کہ فوری طور پر ڈاکٹر بلانے پڑ گئے، کیریئر ہی ختم ہوگیا کیونکہ ۔۔۔


لندن (قدرت روزنامہ13-جنوری-2018)ڈبلیو ڈبلیو ای سٹار سارایہ جیڈ روڈ ریگز (پیج ) کو ریسلنگ کے دوران ریڑھ کی ہڈی پر لات پڑ گئی جس کی وجہ سے انہیں شدید نوعیت کی انجری ہوئی، اطلاعات ہیں کہ ریڑھ کی ہڈی پر لگنے والی چوٹ کی وجہ سے پیج کا ریسلنگ کیریئر ختم ہوگیا ہے. برطانوی میڈیا کے مطابق ریسلر پیج کچھ عرصہ پابندی کا شکار رہنے کے بعد گزشتہ سال نومبر میں رنگ میں واپس لوٹیں لیکن 27 دسمبر کو ایک ریسلنگ کے دوران ان کی کمر پر پڑنے والی لات کی وجہ سے انجری کا شکار ہو کر دوبارہ رنگ سے آﺅٹ ہوگئیں.

ضرور پڑھیں: 2018کے انتخابات کا مرحلہ بتدریج مکمل اور مستقبل کی سیاست 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیج کو دوسری ریسلر ساشا بینکس نے پیچھے سے لات رسید کی جو ان کی ریڑھ کی ہڈی پر لگی،

جس کے بعد پیج نے کئی بار کھڑے ہونے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکیں اور اپنے دائیں پہلو پر گر پڑیں.پیج کی حالت کے باعث ریسلنگ روک دی گئی اور انہیں سٹریچر پر ڈال کر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا تاحال علاج جاری ہے.  خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پیج کے کندھے اور کمر پر آنے والی چوٹ کے باعث شاید وہ اب دوبارہ کبھی بھی ریسلنگ رنگ میں واپس نہ آسکیں ، اس حوالے سے ڈبلیو ڈبلیو ای اور پیج کی جانب سے آفیشل بیان آنا باقی ہے.

..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم بننے کے بعد مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے مگر معروف صحافی مبشر زیدی سب پر بازی لے گئے، انہوں نے کیا دلچسپ انداز اختیار کیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

مزید خبریں :