کیا آپ جانتے ہیں کہ ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ جان سینا کس اداکارکے دیوانے ہیں؟ جان کر پاکستانیوں کو حیرت کا جھٹکا ضرور لگے گا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کیا آپ جانتے ہیں کہ ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ جان سینا کس اداکارکے دیوانے ہیں؟ جان کر پاکستانیوں کو حیرت کا جھٹکا ضرور لگے گا


ممبئی(قدرت روزنامہ13-جنوری-2018) ڈبلیو ڈبلیو ای کے نامور کھلاڑی جن کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح موجود ہیں وہ خود بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے پرستار نکلے، انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر کنگ خان کا قول شیئر کیا. تفصیلات کے مطابق جان سینا کا شمار ڈبلیو ڈبلیو ای کے اُن ریسلرز میں ہوتا ہے جن کے دنیا بھر میں لاکھوں پرستار موجود ہیں اور وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ہر وقت ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں. سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا ایک بڑا فائدہ یہ بھی سامنے آیا کہ مداح اپنی پسندیدہ شخصیت سے باآسانی جڑے رہتے ہیں اور اُن کی روز مرہ کی زندگی کے بارے میں باآسانی جان سکتے ہیں. شوبز یا معروف شخصیات کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر آئے روز نئی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں سے رابطے برقرار رکھنا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ایک تصویر پر سیکڑوں صارفین تبصرے ، پسند یا نہ پسند یا پھر اُسے مزید شیئر کرتے ہیں. ڈبلیو ڈبلیو ای کے چند کھلاڑی دنیا بھر میں اس قدر مشہور ہیں کہ اُن کے پرستار اپنے آئیڈیل ریسلر کے انداز اپنی زندگی میں اپناتے ہیں. جان سینا نے حال ہی میں بھارتی کھلاڑی کپل دیو اور بگ بی امیتابھ بچن کی تصویر شیئر کی تھی تاہم گزشتہ روز انہوں نے شاہ رخ خان کی ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اُن کا قول بھی تحریر ہے. ’غلط فیصلوں پر اپنے آپ کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں بلکہ غلطیوں کا سامنا خندہ پیشانی اور مسکراہٹ کے ساتھ کریں، اس سے آپ کو سیکھنے کا موقع ملے گا فوری طور پر تو سامنے نہیں آئے گا البتہ اپنی کی زندگی دباؤ سے باہر ضرور آجائے گی‘. قبل ازیں جان سینا نے نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں انسانیت کے موضوع پر بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا تھا. جان سینا کے مداحوں نے کنگ خان کے قول کو سراہا اور اتنی اچھی بات شیئر کرنے پر ریسلر کا شکریہ ادا کیا.

..

سروے