بھارتی فوج پر بڑا حملہ۔۔فوجیوں کی لاشوں کا ڈھیر لگ گیا۔۔ایمرجنسی نافذ۔۔آپریشن شروع کر دیا گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بھارتی فوج پر بڑا حملہ۔۔فوجیوں کی لاشوں کا ڈھیر لگ گیا۔۔ایمرجنسی نافذ۔۔آپریشن شروع کر دیا گیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بھارتی فوج پر بڑا حملہ، لاشوں کے ڈھیر لگ گئے. بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج پر ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں ایک بڑا حملہ کیا گیا ہے. آزادی پسندوں نے بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کی ’’بم پروف‘‘گاڑی ایم پی وی کے پرخچے اڑا دئیے ہیں جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 9 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے. لاشوں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت

انتہائیتشویش ناک بتائی جاتی ہے.کستارام کے علاقے میں نیم فوجی سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی جانب سے ماؤ باغیوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا. بھارتی حکام نے واقعے کا الزام ماؤ باغیوں پر عائد کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں نے ایک سے زائد بارودی سرنگیں بچھائی تھیں. ہلاک شدہ تمام فوجیوں کا تعلق سی آر پی ایف کی 212ویں بٹالین سے تھا.حکومت نے واقعے کے بعد ریاست چھتیس گڑھ میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا ہے.

..

مزید خبریں :