یوٹیوب کا بہترین فیچر اب اسمارٹ فونز پر بھی دستیاب - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

یوٹیوب کا بہترین فیچر اب اسمارٹ فونز پر بھی دستیاب


(قدرت روزنامہ)یوٹیوب دنیا کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ویڈیو شیئرنگ سائٹ ہے مگر کئی بار بہترین فیچرز کے لیے صارفین کو انتظار کرنا پڑتا ہے. ایسا ہی کچھ یوٹیوب کی ڈارک تھیم کے معاملے میں بھی ہوا جو کہ کافی عرصے سے ڈیسک ٹاپ سائٹ پر تو دستیاب ہے مگر اسمارٹ فون صارفین کی جانب سے مطالبے کے باوجود اب تک اسے اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا تھا.

ضرور پڑھیں: آپ باہر جا کراپنا علاج کروا سکتے ہیں؟انسداد دہشتگردی عدالت نے اہم سیاسی شخصیت کوسرپرائز دیدیا

تاہم اب یوٹیوب کی ڈارک تھیم اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے دستیاب ایپ کے لیے متعارف کرادی گئی ہے.اس تھیم میں صارف معمول کے روشن سفید پس منظر کو سیاہ و خاکستری رنگ میں بدل سکتے ہیں. یوٹیوب کے مطابق ڈارک تھیم موبائل پر سب سے زیادہ مطالبہ کیے جانے والے فیچرز میں سے ایک ہے

. ڈیسک ٹاپ پر ڈارک تھیم کے لیے سیٹنگز یا صارف کو اپنی پروفائل تصویر پر کلک کرکے اسے آن کرنا ہوتا ہے.اسمارٹ فونز کے لیے بھی کچھ ایسا ہی کرنا پڑے گا. اس فیچر تک رسائی کے لیے اکاﺅنٹ ائیکون پر کلک کرکے سیٹنگز میں جانا ہوگا اور وہاں ڈارک تھیم نامی سیٹنگ ہوگی، جسے آن یا آف کیا جاسکتا ہے. یہ فیچر آج سے دنیا بھر میں متعارف کرایا جارہا ہے، اس لیے ہوسکتا ہے کہ آپ تک پہنچنے میں اسے کچھ دن یا ہفتے لگ جائیں.

..

ضرور پڑھیں: بلڈ پریشر، شوگر اور عارضہ قلب کے مریضوں کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا، قربانی کے گوشت سے کس طرح لطف اندوز ہو سکتے ہیں، ماہرین طب نے طریقہ بتا دیا

مزید خبریں :