افغانستان میں امن کیلئے امریکہ کو شکست تسلیم کرنا ہوگی‘ بلاول بھٹو زرداری - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

افغانستان میں امن کیلئے امریکہ کو شکست تسلیم کرنا ہوگی‘ بلاول بھٹو زرداری


 

امریکہ جاننا ہی نہیں چاہتا کہ افغانستان میں کیا ہورہا ہے‘ افغانستان‘ شام یا دوسرے ممالک کے عوام پر شخصی نظریات مسلط نہ کئے جائیں‘ پاکستان برابری اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتا ہے

 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا واشنگٹن میں روسی ٹی وی کو انٹرویو

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے امریکہ کو شکست تسلیم کرنا ہوگی‘ امریکہ جاننا ہی نہیں چاہتا کہ افغانستان میں کیا ہورہا ہے‘ افغانستان‘ شام یا دوسرے ممالک کے عوام پر شخصی نظریات مسلط نہ کئے جائیں‘ پاکستان برابری اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتا ہے. بدھ کو بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ جاننا ہی نہیں چاہتا کہ افغانستان میں کیا ہورہا ہے افغانستان کا 75 فیصد علاقہ دہشت گردی سے متاثر ہے.

ضرور پڑھیں: اس کو کہتے ہیں اصل تبدیلی عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی ، ، اہم کام کر ڈالا

افغانستان میں امن کے لئے امریکہ کو شکست تسلیم کرنا ہوگی. شام میں امن کے لئے عوام کو فیصلے کرنے دیئے جائیں. انہوں نے کہا کہ افغانستان‘ شام یا دوسرے ممالک کے عوام پر شخصی نظریات مسلط نہ کئے جائیں. پاکستان برابری اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتا ہے. چین پاکستان کا عظیم دوست اور ہر موسم کا ساتھی ہے خوشی ہے کہ روس سے دوستانہ تعلقات قائم ہورہے ہیں.

 

..

ضرور پڑھیں: ذبح کیے بغیر مچھلی مسلمانوں کے لیے حلال کیسے ہوئی؟ سائنس کے جواب سے غیر مسلم ہکا بکا!

مزید خبریں :