دنیا کی تاریخ کی پہلی خواجہ سرا جو بچے کو اپنا دودھ پلانے لگی، ایسی خبر آگئی کہ ڈاکٹرز بھی دنگ رہ گئے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

دنیا کی تاریخ کی پہلی خواجہ سرا جو بچے کو اپنا دودھ پلانے لگی، ایسی خبر آگئی کہ ڈاکٹرز بھی دنگ رہ گئے


سان فرانسسکو(قدرت روزنامہ) کسی خواجہ سرا سے یہ توقع رکھنا کہ وہ بچے کو دودھ پلا سکے ناممکنات میں سے لگتا ہے، لیکن امریکا میں ایک خواجہ سرا نے یہ بھی کر دکھایا ہے. اس نوجوان خواجہ سرا نے ماہر ڈاکٹروں کو بھی حیران کر ڈالا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تحقیقات کے لئے اسے امریکا کے مشہور طبی مرکز ماﺅنٹ سنائی سنٹر فار ٹرانس جینڈر میڈیسن اینڈ سرجری بلا لیا گیا.

ضرور پڑھیں: وزیراعظم کا قوم سے پہلے خطاب، گلگت بلتستان کی حکومت کا شدید رد عمل سامنے آگیا

میل آن لائن کے مطابق اس خواجہ سرا نے بتایا ہے کہ اس کی ایک سہیلی حاملہ تھی لیکن وہ بچے کو اپنا دودھ نہیں پلانا چاہتی تھی جس پر اس نے فیصلہ کیا کہ وہ خود اس بچے کو دودھ پلائے گی. بچے کی پیدائش سے ساڑھے تین ماہ قبل اس نے اپنی ہارمون تھیراپی شروع کر دی اور ساتھ ہی چھاتی میں دودھ لانے کے لئے ایک آلے کا استعمال بھی شروع کردیا. جب بچے کی پیدائش ہوئی تو خواجہ سرا اس قابل ہو چکی تھی کہ اسے اپنا دودھ پلاسکتی تھی. ڈیڑھ ماہ تک بچہ صرف اس کے دودھ پر گزارا کرتا رہا جبکہ بعد میں اسے دیگر نرم غذائیں بھی دینا شروع کردی گئیں.  خواجہ سرا نے مزید بتایا کہ اس نے تبدیلی جنس کا آپریشن نہیں کروایا تھا اور نہ ہی مرد سے خاتون بننے کے لئے کوئی اور ضروری اقدامات کئے تھے. اس کیس کی تفصیلات سائنسی جریدے ’ٹرانس جینڈر ہیلتھ‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بیان کی گئی ہیں، جس میں مزید یہ بتایاگیا ہے کہ یہ کیس اس بات کا ثبوت ہے کہ محض ہارمون تھیراپی کے ذریعے خواجہ سرا خواتین حاملہ ہونے اور بچے کو جنم دینے سے لے کر اسے دودھ پلانے تک جیسی صلاحیتوں کے حصول میں کامیاب ہوسکتی ہیں.

..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد شروع ،بینکو ں نے ملک کے بڑے کھاتہ داروں کے اکاونٹ منجمد کردئیے ۔۔۔تہلکہ خیز خبر آگئی