’امریکہ چاہے تو اس کام کیلئے تیار ہیں ‘افغان طالبان نے کھلا خط لکھ کر امریکہ کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کر دی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

’امریکہ چاہے تو اس کام کیلئے تیار ہیں ‘افغان طالبان نے کھلا خط لکھ کر امریکہ کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کر دی


کابل(قدرت روزنامہ)افغان طالبان نے ایک کھلے خط کے ذریعے امریکی حکام کو مذاکرات کی پیش کش کر دی ہے . نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق برطانوی میڈیا کا کہناہے کہ افغان طالبان کی جانب سے لکھے گئے کھلے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ امریکی عوام اور امن پسند ارکان کانگریس مذاکرات کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پر دباو¿ ڈالیں.

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ اگر طاقت کے استعمال کی پالیسی مزید 100 سال بھی جاری رہی تو اس کے نتائج ایسے ہی نکلیں گے

جیسے ٹرمپ کی نئی پالیسی کے بعد گزشتہ 6 ماہ کے دوران دیکھنے میں آئے ہیں.ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری کیے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی عوام کے ٹیکس کے اربوں ڈالر افغانستان میں چوروں اور قاتلوں کو دیے گئے. امریکی سینیٹر رینڈ پال نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 2018 کے لیے افغانستان میں 45 ارب ڈالر کے اخراجات رکھے ہیں جو ضائع کرنے کے مترادف ہیں.رینڈ پال کے اس بیان کے بعد طالبان نے امریکی سینیٹر کو قطر میں اپنے دفتر میں مذاکرات کی دعوت بھی دی.

..

سروے