’پاکستان اب یہ والا ایٹمی ہتھیار بنارہا ہے‘ امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ نے انکشاف کردیا، پورے بھارت کو ڈرا کر رکھ دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

’پاکستان اب یہ والا ایٹمی ہتھیار بنارہا ہے‘ امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ نے انکشاف کردیا، پورے بھارت کو ڈرا کر رکھ دیا


واشنگٹن(قدرت روزنامہ) پاکستان سے کئی گنا بڑا ملک ہونے کے باوجود بھارت کی حالت یہ ہے کہ ہمہ وقت اس کے سر پر پاکستان کا خوف سوار رہتا ہے اور اپنے غریب عوام کو بھول کر اس کی ساری توجہ اربوں ڈالر کے ہتھیار خریدنے پر رہتی ہے. ڈرے ہوئے بھارت کو امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے یہ کہہ کر اور بھی ڈرا دیا ہے کہ پاکستان شارٹ رینج پر مار کرنے والے نئی قسم کے ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے.

ضرور پڑھیں: اس کو کہتے ہیں اصل تبدیلی عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی ، ، اہم کام کر ڈالا

اکنامک ٹائمز کے مطابق امریکی ادارے نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ڈین کوٹس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نئی قسم کے ایٹمی ہتھیار تیار کررہا ہے،

جن میں شارٹ رینج ٹیکٹیکل ہتھیار بھی شامل ہیں، جن کی وجہ سے خطے کے لئے نئے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں. وہ امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے انٹیلی جنس کے تحت منعقد ہونے والی نشست میں کانگرس کو عالمی خطرات سے آگاہ کررہے تھے. ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے نئی قسم کے ایٹمی ہتھیاروں میں شارٹ رینج ٹیکٹیکل ہتھیار، سمندر سے چلائے جانے والے کروز میزائل، فضا سے داغے جانے والے کروز میزائل ، اور لانگ رینج بیلسٹک میزائل بھی شامل ہیں.

..

ضرور پڑھیں: ذبح کیے بغیر مچھلی مسلمانوں کے لیے حلال کیسے ہوئی؟ سائنس کے جواب سے غیر مسلم ہکا بکا!

مزید خبریں :