دوران پرواز مسافر نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو ہوائی جہاز کا انجن ٹوٹا ہوا نظر آگیا، لیکن پھر اس نے گھبرانے کی بجائے ایسا کام کر ڈالا کہ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے
Can't connect right now! retry

دوران پرواز مسافر نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو ہوائی جہاز کا انجن ٹوٹا ہوا نظر آگیا، لیکن پھر اس نے گھبرانے کی بجائے ایسا کام کر ڈالا کہ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے

نیویارک(قدرت روزنامہ)اڑتے ہوائی جہاز میں معمولی سی خرابی بھی کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے لیکن اگر اس کا انجن ہی ٹکڑے ٹکڑے ہو کر بکھرنے لگے تو اس سے زیادہ خوفناک بات کیا ہو سکتی ہے. امریکا کی یونائیٹڈ ائرلائن کے ایک طیارے کے ساتھ ہزاروں فٹ کی بلندی پر یہی واقعہ پیش آ گیا، لیکن حیرت کی بات ہے کہ جب ایک مسافر کی نظر ٹوٹتے ہوئے انجن پر پڑی تو اس نے خوفزدہ ہونے کی بجائے اس پر ایک مزاحیہ ٹویٹ کر ڈالی.

دی مرر کے مطابق یونائیٹڈ ائیرلائنز کی پرواز 1175 کو سنگین ایمرجنسی کے باعث ہونولولو ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی. یہ پرواز سان فرانسسکو سے ہوائی کے لئے روانہ ہوئی تھی. طیارے میں بیٹھے مسافر ایرک ہڈاڈ نے انجن کے ساتھ پیش آنے والے واقعے

کی تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کیں. ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دائیں طرف کے انجن کا اوپری خول پوری طرح اُڑ کر الگ ہوگیا تھا اور انجن کے اندرونی حصے واضح نظر آرہے تھے.  ایرک، جو کہ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل میں انجینئر کے طور پر کام کرتے ہیں، اس خطرناک صورتحال میں پریشان ہونے کی بجائے اپنی حس ظرافت کا مظاہرہ کرتے نظر آئے. ایک تصویر میں وہ ایک فلائیٹ سیفٹی مینول پکڑے ہوئے نظر آتے ہیں اور ساتھ لکھا ہے ”اس مینول میں مجھے ایسی صورتحال کے لئے کوئی رہنمائی نظر نہیں آرہی.“

..