دنیا کے سب سے بڑے صحرا صحارا میں وہ کام ہوگیا جو پچھلے 40 سال سے نہ ہوا تھا، ایسا منظر کہ دیکھنے والوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

دنیا کے سب سے بڑے صحرا صحارا میں وہ کام ہوگیا جو پچھلے 40 سال سے نہ ہوا تھا، ایسا منظر کہ دیکھنے والوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ14جنوری2018) ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کا موسم تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور ایسے میں گزشتہ روز دنیا کے سب سے بڑے صحرا صحارا میں ایسا کام ہو گیا کہ سن کر آپ کو یقین نہیں آئے گا. دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق شمالی افریقہ کے ملک الجیریا کی حدود میں اس صحرا میں گزشتہ روز برفباری ہوئی جس نے ہر دیکھنے والے کو حیران کر دیا.

ضرور پڑھیں: 2018کے انتخابات کا مرحلہ بتدریج مکمل اور مستقبل کی سیاست 

یہ چالیس سال بعد دوسرا موقع ہے کہ اس صحرا میں برفباری ہوئی ہے.رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 1979ءمیں صحارا میں محض آدھے گھنٹے تک برفباری ہوئی تھی اور یہ برف ایک دن تک ریت پر برقرار رہی.

الجیریا کے محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”صحارا میں برفباری ہونا خلاف معمول ضرور ہے لیکن اچنبھے کی بات نہیں، کیونکہ ماضی میں بھی اس کی مثالیں ملتی ہیں.“دوسری طرف الجیریا کے علاقے عین سیفرا کے قریب ہونے والی اس برفباری نے مقامی افراد کو خوش کر دیا اور بچے اس پر سلائیڈنگ کرتے نظر آئے.

..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم بننے کے بعد مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے مگر معروف صحافی مبشر زیدی سب پر بازی لے گئے، انہوں نے کیا دلچسپ انداز اختیار کیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

مزید خبریں :