اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو6 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو6 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے


دہلی(قدرت روزنامہ14جنوری2017) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو چھ روزہ بھارتی دورے پردہلی ایئرپورٹ پہنچ گئے، بھارتی وزیراعظم مودی نے ان والہانہ استقبال کیا. میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو دہلی ایئرپورٹ پہنچے تو بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ان کا شانداراستقبال کیا.

ضرور پڑھیں: 2018کے انتخابات کا مرحلہ بتدریج مکمل اور مستقبل کی سیاست 

بھارتی وزیراعظم مودی نیتن یاہوکا استقبال کرنے خود ایئرپورٹ پرگئے. نیتن یاہوکے ساتھ وفد میں کاروباری افراد پرمشتمل ایک سو تیس ممبران بھی شامل ہیں.دورے کے دوران دفاعی اور تجارتی اورمعاشی شعبے میں تعلقات کوفروغ دینے کے سمجھوتوں پردستخط کیے جائیں گے.اسرائیلی وزیراعظم چھ روزہ دورے پربھارت پہنچے ہیں. اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ بھارت کو ایک طویل عرصے کے بعدکسی اسرائیلی وزیراعظم کا پہلا دورہ کہا جارہا ہے. ویڈیو بھی دیکھیں

..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم بننے کے بعد مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے مگر معروف صحافی مبشر زیدی سب پر بازی لے گئے، انہوں نے کیا دلچسپ انداز اختیار کیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

مزید خبریں :