ممبئی کے ساحلی علاقے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
Can't connect right now! retry

ممبئی کے ساحلی علاقے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ14جنوری2017) بھارت کے شہر ممبئی میں ایک ہیلی کاپٹر جس میں آئل اینڈ گیس کمپنی کے پانچ ملازمین اور دو پائلٹ سوار تھے شہر کے ساحلی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا. ہیلی کاپٹر ممبئی میں آئل رگ کی طرف جا رہا تھا .

سینئر کوسٹ گارڈ افسر کا کہنا ہے کہ چار افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں. دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سائٹ سے ہیلی کاپٹر کے کچھ حصے ملے ہیں تاہم اس کی تصدیق ہونا باقی ہے کہ آیا یہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ہے .

..