بیگم کلثوم نواز کو اچانک ہسپتال منتقل کردیا ،ڈاکٹروں نے انتہائی تشویشناک خبر سنا دی ،نواز شریف کے لیے اب تک کی افسوسناک خبر آگئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بیگم کلثوم نواز کو اچانک ہسپتال منتقل کردیا ،ڈاکٹروں نے انتہائی تشویشناک خبر سنا دی ،نواز شریف کے لیے اب تک کی افسوسناک خبر آگئی


لندن(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے .نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی طبیعت گزشتہ کئی دنوں سے ٹھیک نہیں ہے ،ان کی کمزور ی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ،اس کے بعد گھر پر آکر ان کا چیک اپ کرنے والے ڈاکٹروں مشورہ دیا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بہت زیادہ نا ساز ہے انہیںفوری طور پر ہسپتال منتقل کریں جہاں ان کے نئے ٹیسٹ کیے جائیں گے .

ضرور پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوتے ہی چودھری پرویز الہیٰ کا طنز! عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد ایسی بات کہہ دی جس نے ن لیگی ارکان کے تن بدن میں آگ لگا دی

ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد بیگم کلثوم نواز کو گزشتہ رات ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی دیکھ بھال اور ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں . واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور اس کے خاتمے کے لیے ان کے مختلف آپریشنز ہو چکے ہیں ،بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھراپی بھی ہو چکی ہے جو کہ ایک تکلیف دہ عمل ہے اور اس کے بعد مریض کو کمزوری بھی ہو جاتی ہے .

..

ضرور پڑھیں: یہ تاریخی عمارت میرے حوالے کر دیں، سب ٹھیک کر دوں گا۔۔۔ ملک ریاض نے حکومت کو پیشکش کر دی

مزید خبریں :