امریکہ کے بعد ایک اور ملک نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے سفارتخانے کا افتتاح کردیا، یہ کونسا ملک ہے؟ ایسا نام کہ آپ کے بھی غصے کی انتہاءنہ رہے گی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

امریکہ کے بعد ایک اور ملک نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے سفارتخانے کا افتتاح کردیا، یہ کونسا ملک ہے؟ ایسا نام کہ آپ کے بھی غصے کی انتہاءنہ رہے گی


مقبوضہ بیت القدس(قدرت روزنامہ) گوئٹے مالا نے امریکا کے نقش ِ قدم پر چلتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے سفارتخانہ کھول دیا.بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر عالمی مذمتوں اور 60 سے زائد فلسطینیوں کی شہادتوں کے باوجود گوئٹے مالا نے امریکا کی تقلید کرتے ہوئے دو روز بعد ہی اپنا سفارخانہ القدس منتقل کردیا.

ضرور پڑھیں: آپ باہر جا کراپنا علاج کروا سکتے ہیں؟انسداد دہشتگردی عدالت نے اہم سیاسی شخصیت کوسرپرائز دیدیا

سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور گوئٹے مالا کے صدر جیمی مورالس سمیت دونوں ممالک کے وفود نے شرکت کی. اس موقع پر گوئٹے مالا کے صدر کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے اسرائیل کے لیے پیار و محبت، وفاداری اور دوستی کا پیغام بھیجا ہے. گوئٹے مالا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس اقدام پر امریکا نے کوئی دباو¿ نہیں ڈالا.گوئٹے مالا دوسرا ملک تھا جس نے 1948میں اسرائیل کے قیام کو بطور ریاست تسلیم کیا تھا جب کہ ان دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کی ایک تاریخ ہے.

..

ضرور پڑھیں: بلڈ پریشر، شوگر اور عارضہ قلب کے مریضوں کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا، قربانی کے گوشت سے کس طرح لطف اندوز ہو سکتے ہیں، ماہرین طب نے طریقہ بتا دیا

مزید خبریں :