پاکستان نے یورپی یونین کے خلاف تاریخی مقدمہ جیت لیا، پاکستانیوں کیلئے سب سے شاندار خوشخبری آگئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پاکستان نے یورپی یونین کے خلاف تاریخی مقدمہ جیت لیا، پاکستانیوں کیلئے سب سے شاندار خوشخبری آگئی


جنیوا (قدرت روزنامہ) پی ای ٹی ڈیوٹی تلافی کیس میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے یورپی یونین کے خلاف پاکستان کے حق میں تاریخی فیصلہ دے دیا. ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے اعلیٰ ترین ادارے نے معروف پی ای ٹی ڈیوٹی تلافی کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا.

ضرور پڑھیں: ن لیگ اور پی پی میں اختلافات بڑھ گئے،اپوزیشن لیڈر شیری رحمن کو ہٹانے کیلئے راجہ ظفر الحق نے سینیٹ میں درخواست جمع کرادی

ڈبلیو ٹی او کے تین رکنی اپیلٹ ادارے نے 28قومی یورپی یونین کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اپنے 6جولائی 2017کو دیا گیا پاکستان کے حق میں فیصلہ برقرار رکھا.

یورپی یونین نے 2010میں پاکستان پر یہ مفلوج کردینے والی ڈیوٹی عائد کی تھی جس سے پاکستان کو 30کروڑ یورو کا نقصان ہوا. جس کے خلاف پاکستان نے مارچ 2015میں یورپی یونین کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا. بین الاقوامی تجارتی قوانین کے ماہرین نے اسے پاکستان کی تجارتی سفارت کاری میں بڑی کامیابی قرار دیا ہے. پاکستان کی برآمدات کے تحفظ کے حوالے سے اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے.

..

ضرور پڑھیں: عمران خان کے آنسوؤں نے کئی لوگوں کو آبدیدہ کر دیا