خواتین کی وہ عجیب و غریب عادات جو مردوں کو بہت اچھی لگتی ہیں - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

خواتین کی وہ عجیب و غریب عادات جو مردوں کو بہت اچھی لگتی ہیں


برمنگھم((قدرت روزنامہ)اگر آپ کسی مرد سے پوچھیں کہ اسے صنف مخالف کی کون سی بات بہت دلکش لگتی ہے تو کوئی پراعتماد شخصیت کی بات کرے گا، کسی کے نزدیک اچھی حس مزاح اسے بہت پسند ہے، اور کوئی قابلیت و ذہانت جیسی خوبیوں کا تذکرہ کرے گا. یہ سب تو ٹھیک ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ صنف نازک کی کچھ واقعی بے حد نازک ادائیں ہیں جو مردوں کو گھائل کر دیتی ہیں، لیکن پوچھیں تو وہ ان باتوں کا تذکرہ کرنے سے ہچکچاتے ہیں.

ضرور پڑھیں: ریحام خان باز نہ آئیں، اپنے سابق شوہر عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے بارے میں ایسا دعویٰ کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا

ویب سائٹ FEMINA کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ خواتین کی بہت سی باتیں ایسی ہیں جو مردوں کو لاشعوری طور پر متاثر کرتی ہیں، اور یہ بھی ایک وجہ وہ سکتی ہے کہ وہ اکثر اس کشش کو الفاظ میں بیان نہیں کر پاتے. مثال کے طور پر جب کوئی خاتون بات چیت کرتے ہوئے ساتھ اپنے ہاتھوں کو بھی نزاکت سے حرکت دے رہی ہو تو اس کی یہ ادا مرد کے دل کو چھُو رہی ہوتی ہے. اسی طرح جب خواتین اپنے بالوں کو سیٹ کر رہی ہوں، یعنی کھلے بالوں کو سمیٹ رہی ہوں یا سمٹے ہوئے بالوں کو کھول رہی ہوں تویہ عمل بھی مردوں کو بہت ہی دلکش لگتا ہے. اگرچہ یہ بات بظاہر کچھ عجیب سی لگتی ہے لیکن ایسے مردوں کی کمی نہیں جو خواتین کی اچھی ہینڈرائٹنگ سے بہت متاثر ہوتے ہیں. شاید خواتین کی اچھی ہینڈ رائٹنگ بالواسطہ طور پر ان کی دلکش شخصیات کی عکاسی کرتی ہے. بہت سی خواتین ایسی ہیں جنہیں نظر کی عینک لگانا پسند نہیں، لیکن مردوں کی بڑی تعداد عینک والی خواتین کو بہت پسند کرتی ہے. اسی طرح خواتین کو میک اپ کرتے ہوئے دیکھنا بھی مردوں کو بہت اچھا لگتا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ خواتین گھنٹوں میک اپ کرتی رہیں تو بھی مرد اس سے محظوظ ہوتے ہیں. اس لئے میک اپ ذرا جلدی مکمل ہو جائے تو انہیں اور بھی خوشی ہوتی ہے.

..

ضرور پڑھیں: زنا کیا ہے؟اس کی کتنی قسمیں ‘ کون کون سی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں ‘ایسا انکشاف جس نے سب کو ہلاکررکھ دیا