سعودی عرب میں عیدالاضحی کے موقع پر بینک کتنے دن بند رہیں گے؟ اعلان ہو گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سعودی عرب میں عیدالاضحی کے موقع پر بینک کتنے دن بند رہیں گے؟ اعلان ہو گیا


ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی مانیٹری اتھارٹی(ساما) نے عید الاضحی کے موقع پر بینک ، انویسٹمنٹ کمپنیاں اور انشورنس کمپنیاں 17 اگست سے 26 اگست تک 10دن کیلئے بند رہنے کا اعلان کر دیا ہے. غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں عید الاضحی پر بینک 17 اگست سے 26 اگست تک بند رہیں گے ، بینکوں کو مشاعر مقدسہ ، بری سرحدی چوکیوں، ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر دوران حج جمعہ اور ہفتہ سمیت اپنی شاخیں کھولنے کی ہدایت کردی گئی تاکہ حج ، عمرہ اور زیارت پر آنے والوں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو.

ضرور پڑھیں: تمام مسلمان کلمہ طیبہ پڑھتے ہیں’’ لاالٰہ اللہ محمد رسول اللہ ‘‘ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کس طرح کلمہ طیبہ پڑھا کرتے تھے ؟

ساما نے واضح کیا کہ ترسیل زر کا سلسلہ اتوار 8 ذوالحجہ مطابق 19 اگست کو بند ہوجائے گا پھر 23 اگست کو ترسیل زر کا سلسلہ بحال کردیا جائے گا. ساما نے بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ ترسیل زر کی شاخیں عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران مخصوص اوقات میں گنجان آباد علاقوں میں کھولنے کا اہتمام کریں...

ضرور پڑھیں: صدارتی انتخاب : اب بھی بڑا اپ سیٹ ہو سکتا ہے ، اگر یہ ایک کام ہو گیا تو تحریک انصاف کو شکست ہو جائے گی ۔۔۔نامور صحافی نے پیشگوئی کردی

مزید خبریں :