سفارتی تنازعہ شدت اختیارکرگیا، سعودی عرب اور کینیڈا میں شدید ٹکراؤ،جانے اور آنے والی تمام پروازیں معطل ،دھماکہ خیز اقدامات کا اعلان کردیاگیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سفارتی تنازعہ شدت اختیارکرگیا، سعودی عرب اور کینیڈا میں شدید ٹکراؤ،جانے اور آنے والی تمام پروازیں معطل ،دھماکہ خیز اقدامات کا اعلان کردیاگیا


ریاض(قدرت روزنامہ)سفارتی تنازع شدت اختیار کرگیا، سعودی عرب نے کینیڈا جانے اور آنے والی اپنی تمام پروازیں معطل کردیں.میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے ایک بیان میں کہاکہ سعودی عرب دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا،سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا بھرپور جواب دیا جائے گا.

ضرور پڑھیں: تمام مسلمان کلمہ طیبہ پڑھتے ہیں’’ لاالٰہ اللہ محمد رسول اللہ ‘‘ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کس طرح کلمہ طیبہ پڑھا کرتے تھے ؟

سعودی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہکینیڈا کا موقف گمراہ کن معلومات پر مبنی ہے، جن افراد کا ذکر کیا گیا انہیں ملکی قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا، ہمارے قوانین گرفتار افراد کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں.ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے کینیڈا میں زیر تعلیم طلبہ کو دوسرے ممالک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے.دریں اثناء کینیڈین وزیر خا رجہ کرسٹیا فری لینڈ نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کے مطالبے کا دفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ خواتین کے حقوق انسانی حقوق ہیں اورکینیڈا انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا، خواہ یہ کینیڈا میں ہو یا دنیا میں کہیں بھی.غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں کرسٹیا فری لینڈ نے مزید کہا کہ سعودی طلبہ کو کینیڈا میں تعلیم سے روکنے کا عمل شرمناک ہو گا.کینیڈین وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ تنازع اتنی تیزی سے کیوں بڑھا، سعودی عرب ہی جواب دے سکتا ہے، آرمرڈ وہیکلز کی ڈیل کا مستقبل کیا ہوگا، سعودی عرب سے تفصیلات کا انتظار ہے.واضح رہے کہ کینیڈا نے انسانی حقوق کے کارکنوں کی سزا ختم کر کے رہائی کا مطالبہ کیا تھا جس کے جواب میں سعودی عرب نے کینیڈا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا اور کینڈا کے سفیر کو ملک سے بے دخل کر دیا..

ضرور پڑھیں: صدارتی انتخاب : اب بھی بڑا اپ سیٹ ہو سکتا ہے ، اگر یہ ایک کام ہو گیا تو تحریک انصاف کو شکست ہو جائے گی ۔۔۔نامور صحافی نے پیشگوئی کردی

مزید خبریں :