اندرونی معاملات میں مداخلت،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام،کینیڈا اور سعودی عرب کی لڑائی میں بحرین بھی کود پڑا، دھماکہ خیز اعلان کردیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

اندرونی معاملات میں مداخلت،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام،کینیڈا اور سعودی عرب کی لڑائی میں بحرین بھی کود پڑا، دھماکہ خیز اعلان کردیا


منامہ (قدرت روزنامہ)بحرین کی وزارت خارجہ نے کینیڈا کے موقف اور سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں اْس کی مداخلت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اورکہاہے کہ اس موقع پر بحرین برادر مملکت سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہے.میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے مملکت میں متعین کینیڈین سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے اسے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا.

ضرور پڑھیں: تمام مسلمان کلمہ طیبہ پڑھتے ہیں’’ لاالٰہ اللہ محمد رسول اللہ ‘‘ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کس طرح کلمہ طیبہ پڑھا کرتے تھے ؟

اس کے ساتھ ساتھ ریاض نے اوٹاوا میں متعین سعودی سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا .سعودی عرب نے کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی اور سرماریہ کاری کے دوطرفہ منصوبے معطل کر دئیے اور مزید اقدامات کے بارے میں بھی خبردار کیا .دریں اثناء کینیڈین وزیر خا رجہ کرسٹیا فری لینڈ نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کے مطالبے کا دفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ خواتین کے حقوق انسانی حقوق ہیں اورکینیڈا انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا، خواہ یہ کینیڈا میں ہو یا دنیا میں کہیں بھی.غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں کرسٹیا فری لینڈ نے مزید کہا کہ سعودی طلبہ کو کینیڈا میں تعلیم سے روکنے کا عمل شرمناک ہو گا.کینیڈین وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ تنازع اتنی تیزی سے کیوں بڑھا، سعودی عرب ہی جواب دے سکتا ہے، آرمرڈ وہیکلز کی ڈیل کا مستقبل کیا ہوگا، سعودی عرب سے تفصیلات کا انتظار ہے.واضح رہے کہ کینیڈا نے انسانی حقوق کے کارکنوں کی سزا ختم کر کے رہائی کا مطالبہ کیا تھا جس کے جواب میں سعودی عرب نے کینیڈا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا اور کینڈا کے سفیر کو ملک سے بے دخل کر دیا..

ضرور پڑھیں: صدارتی انتخاب : اب بھی بڑا اپ سیٹ ہو سکتا ہے ، اگر یہ ایک کام ہو گیا تو تحریک انصاف کو شکست ہو جائے گی ۔۔۔نامور صحافی نے پیشگوئی کردی

مزید خبریں :