نہ سعودی عرب نہ متحدہ عرب امارات۔۔ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نہ سعودی عرب نہ متحدہ عرب امارات۔۔


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد نے عمران خان کو دورے کی دعوت دے دی، امیر قطر کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد کا پیغام. تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی.

ضرور پڑھیں: تمام مسلمان کلمہ طیبہ پڑھتے ہیں’’ لاالٰہ اللہ محمد رسول اللہ ‘‘ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کس طرح کلمہ طیبہ پڑھا کرتے تھے ؟

تحریک انصاف کی جانب سے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں قومی اسمبلی کی 116 نشستیں جیتی گئیں. یوں تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی. تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ممکنہ طور پر 14 یا 15 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیں گے. تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد سے عالمی رہنماوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے. اس سلسلے میں عالمی رہنماوں کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے رابطہ کرکے انہیں مبارکباد کے پیغامات دیے گئے. جب ممالک کے سربراہان نے عمران خان کو مبارکباد کے پیغام بھیجے ہیں ان میں سعودی عرب،، متحدہ عرب امارات،، برطانیہ،، کینیڈا اور دیگر شامل ہیں. جبکہ اب عمرانخان کیلئے خلیجی ملک قطر کے امیر کی جانب سے بھی خصوصی پیغام بھیجا گیا ہے. قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے. جبکہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد نے عمران خان کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت بھی دی ہے. ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے امیر قطر کی جانب سے دی گئی دورے کی دعوت کو قبول کر لیا ہے. عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد جلد ہی قطر کا سرکاری دورہ کریں گے. جبکہ عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد دیگر خلیجی ممالک کا دورہ بھی کریں گے...

ضرور پڑھیں: صدارتی انتخاب : اب بھی بڑا اپ سیٹ ہو سکتا ہے ، اگر یہ ایک کام ہو گیا تو تحریک انصاف کو شکست ہو جائے گی ۔۔۔نامور صحافی نے پیشگوئی کردی

مزید خبریں :