سعودی عرب میں عیدالاضحی کب ہو گی اور پاکستان میں کب ؟ بڑی خبر آ گئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سعودی عرب میں عیدالاضحی کب ہو گی اور پاکستان میں کب ؟ بڑی خبر آ گئی


کراچی (قدرت روزنامہ)ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عیدالاضحی 22 اگست کو ہونے کا امکان ہے جبکہ ممکنہ طور پر پاکستان اور سعودی عرب میں عید قرباں بدھ کو ایک ہی روز ہو سکتی ہے . تفصیلات کے مطابق ماہرین فلکیات کے مطابق اس بار ذیقعد کا مہینہ 29 ایام پر مشتمل ہونے کا امکان ہے اور 12 اگست اتوار کے روز ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے ، جس کے باعث یکم ذی الحج 13 اگست بروز پیر اور عید الاضحی 22 اگست بروز بدھ 10 ذی الحج کو ہو گی، جب کہ اس بار پاکستان اور سعودی عرب میں بدھ کو ایک ہی روز عید قربان ہونے کا بھی امکان ہے، جب کہ فرزندان اسلام 21 اگست بروز منگل کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے.

ضرور پڑھیں: تمام مسلمان کلمہ طیبہ پڑھتے ہیں’’ لاالٰہ اللہ محمد رسول اللہ ‘‘ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کس طرح کلمہ طیبہ پڑھا کرتے تھے ؟

دوسری جانب ذی الحج 1439ھ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 12 اگست، 29ذیقعد اتوار کے روز کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ ماہرین فلکیات نے چاند اتوار کو نظر آنے کی پیش گوئی کر دی ہے...

ضرور پڑھیں: صدارتی انتخاب : اب بھی بڑا اپ سیٹ ہو سکتا ہے ، اگر یہ ایک کام ہو گیا تو تحریک انصاف کو شکست ہو جائے گی ۔۔۔نامور صحافی نے پیشگوئی کردی

مزید خبریں :