سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی چھٹیوں‌ کا اعلان کردیا گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی چھٹیوں‌ کا اعلان کردیا گیا


ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے سرکاری و نجی اداروں میں عید الاضحیٰ کی 9 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے. عرب میڈیا کے مطابق سعودی مونیٹری اتھارٹی اور سعودی اسٹاک ایکسچینج نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات 17 اگست سے شروع ہوگی جبکہ دفاتر 26 اگست کو دوبارہ کھل جائیں گے.

ضرور پڑھیں: تمام مسلمان کلمہ طیبہ پڑھتے ہیں’’ لاالٰہ اللہ محمد رسول اللہ ‘‘ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کس طرح کلمہ طیبہ پڑھا کرتے تھے ؟

سعودی اسٹاک مارکیٹ کی طرح چھٹیوں کا اطلاق بینک، فنانس ڈیپارٹمنٹ اور تمام انشورنس کمپنیوں پر بھی ہوگا. حکام کے مطابق حج سیزن کی وجہ سے مکہ و مدینہ منورہ کے اطراف قائم بینک عید الاضحیٰ کے موقع پر کھلیں رہیں گے تاکہ عازمین حج کو مقدس فریضہ کی ادائیگی کے دوران کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے. ساما نے واضح کیا ہے کہ ترسیل زر کا سلسلہ اتوار 8 ذی الحجہ مطابق 19 اگست کو بند ہوجائے گا پھر 23 اگست کو ترسیل زر کا سلسلہ بحال کردیا جائےگا، ساما نے بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ ترسیل زر کی شاخیں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران مخصوص اوقات میں گنجان آباد علاقوں میں کھلونے کا اہتمام کریں. دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی پانچ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، امارات میں چھٹیوں کا اطلاق 9 ذی الحجہ سے ہوگا، شارجہ سینٹر کے ڈائریکٹر ابراہیم ال جروان کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں عید الاضحیٰ 22 اگست کو ہونے کا امکان ہے...

ضرور پڑھیں: صدارتی انتخاب : اب بھی بڑا اپ سیٹ ہو سکتا ہے ، اگر یہ ایک کام ہو گیا تو تحریک انصاف کو شکست ہو جائے گی ۔۔۔نامور صحافی نے پیشگوئی کردی

مزید خبریں :