سعودی عرب: 12 شعبوں میں غیرملکیوں پر پابندی عائد کرنے کی تیاریاں - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سعودی عرب: 12 شعبوں میں غیرملکیوں پر پابندی عائد کرنے کی تیاریاں


ریاض(قدرت روزنامہ) یکم محرم الحرام سے سعودی عرب کے 12 شعبوں میں غیرملکیوں پر پابندی عائد کرنے کی تیاریاں کرلی ہیں، سعودی وزارت محنت نے ریٹیل سیل سے تعلق رکھنےو الے 12 شعبوں کی سعودائزیشن کے فیصلے کے نفاذ کے لیے لائحہ عمل جاری کردیا. عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے یکم محرم الحرام سے 12 شعبوں میں غیرملکیوں پر پابندی عائد کرنے کی تیاریاں تیز کردی ہیں، سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گاڑیاں اور سائیکلوں کی دکانوں، تیار شدہ کپڑوں کی دکانوں، بچوں کے کپڑوں کی دکانوں، مردانہ اشیا فروخت کرنے کی دکانوِں، گھریلو اور دفتری اشیا فروخت کی دکانوں میں یکم محرم سے غیر ملکی کام نہیں کرسکیں گے.

ضرور پڑھیں: منرل واٹرکمپنیوں کےخلاف بھی نوٹس لوں گا،چیف جسٹس پاکستان کاسیمنٹ فیکٹریوں کو پانی فراہم کرنے والے تالاب بند کرنے کا حکم

دوسری جانب دوسری سہ ماہی میں 3 لاکھ 13 ہزار غیرملکی ملازم نجی اداروں سے فارغ کئے گئے جبکہ پہلی سہ ماہی کے دوران 199.5 ہزار غیر ملکی ملازمین کو رخصت کیا گیا تھا. 2017 کے دوران 5 لاکھ 86 ہزار غیرملکیوں کو فارغ کیا گیا، اس طرح ڈیڑھ برس کے دوران نی اداروں سے فارغ کیے جانے والے غیرملکی ملازمین کی تعداد 11 لاکھ تک پہنچ گئی. جنرل کارپوریشن نے سعودی ملازمین سے متعلق اعدادوشمار دیتے ہوئے بتایا کہ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے اختتام پر سوشل انشورنس میں شامل سعودی ملازمین کی تعداد 1.733.560 تک آگئی جبکہ 2017 کے آخر میں ان کی تعداد 1.779.460 تھی...

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی