متحدہ عرب امارات میں مقیم عراقی باشندے کا دلیرانہ اقدام - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

متحدہ عرب امارات میں مقیم عراقی باشندے کا دلیرانہ اقدام


دُبئی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں مقیم عراقی باشندے کی بے پناہ جُرأت اور حاضر دماغی نے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنادیا. نڈر آدمی نے 54 ہزار اماراتی درہم لُوٹنے والے دو افراد کو تنِ تنہا پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا.

ضرور پڑھیں: 17ویں ہی میچ میں ڈبل سنچری ،فخر سب کو پیچھے چھوڑ گئے

تفصیلات کے مطابق ایک عراقی باشندہ ٹیکسی میں سوار کہیں جا رہا تھا. جب ٹیکسی ایک ٹریفک سگنل پر رُکھی تو اچانک اُس نے دیکھا کہ ایک شخص دو افراد کے پیچھے پیچھے بھاگ رہا ہے. جس پر اُس نے ٹیکسی سے باہر آ کر مذکورہ شخص سے وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ وہ بھارتی شہری ہے اور دُبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پارکنگ لاٹ میں کیشیئر کی ملازمت کر رہا ہے. دو افراد اُس سے رقم لُوٹ کر فرار ہو رہے ہیں‘ جس پر وہ اُن کا پیچھا کر رہا ہے. یہ بات سُنتے ہی عراقی شہری فوراً ٹیکسی میں سوار ہوا اور اُس نے ڈرائیور سے ڈاکوؤں کا پیچھا کرنے کو کہا. تھوڑی دُور تعاقب کرنے کے بعد بالآخر اُس نے ڈاکوؤں کو جا لیا . ان دونوں ڈاکوؤں کا تعلق پاکستان سے تھا جن میں عمریں بالترتیب چوبیس اور پچیس سال ہیں. استغاثہ کی جانب سے ملزمان پر دُبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2کے باہر واقع پارکنگ لاٹ میں بھارتی کیشیئر کی مار پیٹ کرنے اور اُسے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر 54ہزار اماراتی درہم لُوٹنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں.

جبکہ ملزمان کا کہنا تھا کہ وہ بے قصور ہیں اور انہوں نے ڈکیتی کی کسی واردات میں حصّہ نہیں لیا. بھارتی کیشیئر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے کیاسک کا دروازہ کھٹکھٹایا اور میرے دروازہ کھولنے پر اندر گھُس آئے اور مجھے گردن سے پکڑ کر مجھ پر حملہ آور ہوئے. اس کے بعد انہوں نے وہاں موجود رقم چُرائی اور فرار ہو گئے. میں ان کا تعاقب کر رہا تھا کہ اچانک عراقی باشندے نے مجھے روک کر ساری بات پُوچھی. میرے بتانے پر اُس نے ٹیکسی میں سوار ہو کر ان کا پیچھا کیا اور بالآخر انہیں قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا. اس مقدمے کا فیصلہ 30 جولائی 2018ء کو سُنایا جائے گا جس میں ملزمان کے خلاف کافی ثبوت کی بناء پر اُنہیں سزا سُنائے جانے کا امکان ہے.

..

ضرور پڑھیں: آپ لوگ ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیں اور خدارا اب یہ بات نہ کریں ۔۔۔۔ عاجز آ کر نواز شریف نے اپنے رفقاء کو یہ بات کیوں کہی ؟ خبر آ گئی

مزید خبریں :

آسمان کی آفتیں

آسمان کی آفتیں

(18:01) جولائی 21, 2018