بزرگ حاجن کو گرمی سے بچانے کے لئے سعودی اہلکار کا قابل دید انسانی جذبہ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بزرگ حاجن کو گرمی سے بچانے کے لئے سعودی اہلکار کا قابل دید انسانی جذبہ


ریاض(قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک حالیہ ویڈیو میں سعودی پولیس اہلکار اور عمر رسیدہ خاتون کے درمیان انسانی جذبوں سے عبارت دل موہ لینے والا منظر انتہائی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے.عرب ٹی وی کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بزرگ خاتون عازمہ حج کو سخت گرمی کے اثرات اپنے پیروں پر محسوس ہونے لگے تو وہ پریشانی میں سڑک کنارے کھڑی ہو گئیں.

ضرور پڑھیں: تمام مسلمان کلمہ طیبہ پڑھتے ہیں’’ لاالٰہ اللہ محمد رسول اللہ ‘‘ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کس طرح کلمہ طیبہ پڑھا کرتے تھے ؟

 اسی لمحے ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار ان کی پریشانی دیکھ کر ان کی مدد کو لپکا..پولیس اہلکار نے گرمی سے ستائی خاتون کی مشکل بھانپتے ہی اپنے جوتے اتارے اور زمین پر بیٹھ کر ان کے پیروں میں پہنانے لگا. اس منظر کو قریب سے گذرنے والے بہت سے حاجیوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا جبکہ متعدد نے اسے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر کے سوشل میڈیا کے توسط سے دنیا پھر میں پہنچا دیا..سوشل میڈیا پر پولیس اہلکار کے انسانی جذبے کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے...

ضرور پڑھیں: صدارتی انتخاب : اب بھی بڑا اپ سیٹ ہو سکتا ہے ، اگر یہ ایک کام ہو گیا تو تحریک انصاف کو شکست ہو جائے گی ۔۔۔نامور صحافی نے پیشگوئی کردی

مزید خبریں :