دُبئی: متعدد خواتین کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے والا پاکستانی بالآخر گرفتار ہو گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

دُبئی: متعدد خواتین کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے والا پاکستانی بالآخر گرفتار ہو گیا


دُبئی(قدرت روزنامہ)پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے فرانسیسی خاتون کو سڑک پر جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے والے پاکستانی شہری کو گرفتار کر لیا. تفصیلات کے مطابق مئی 2018ء میں بیس سالہ فرانسیسی ریسپشنسٹ رات 11بجے کافی شاپ سے نکل کر اپنے گھرجا رہی تھی کہ اُسے اپنے پیچھے قدموں کی چاپ سُنائی دی.

ضرور پڑھیں: فوج اور پولیس کے اہلکار پریزائڈنگ افسر کی ہدایات پر عمل اور رپورٹ کریں گے :سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب

جیسے ہی خاتون نے پیچھے مُڑ کر دیکھنا چاہا تو ایک 22 سالہ نوجوان عقب سے اُس سے بغل گیر ہو گیا اور اُسے گردن سے پکڑ لیا . اس کے بعد وہ خاتون کے جسم کے مختلف حصّوں کو چھُونے لگا. خاتون نے مزاحمت کرتے ہوئے ملزم کوجنسی حرکات سے روکنا چاہا تو ملزم اُسے قریب موجود جھاڑیوں کی جانب گھسیٹنے لگا تاہم خاتون نے اُسے دھکّا دے کر دُور ہو گئی اور اپنی مدد کے لیے زور زور سے چِلّانے لگی. جس پر ملزم بھاگ گیا. خاتون نے اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی. جس پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزم کا پتا چلانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں. ٹیم نے اس جگہ کا معائنہ کیا جہاں ملزم نے فرانسیسی خاتون کو ہوسناکی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی. وہاں آس پاس موجود کیمروں کی فوٹیج حاصل کی گئی. ایک فوٹیج میں ملزم خاتون کا پیچھا کرتا دکھائی دیا. اسی علاقے میں اس سے قبل بھی چھ خواتین نے اسی نوعیت کے واقعات کی شکایت درج کروائی تھی. خصوصی ٹیم نے 22 سالہ پاکستانی ملزم کی شناخت کر لی‘ جسے اس واقعہ کے ایک ہفتہ بعد ایک سُپر مارکیٹ کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا. تین خواتین نے ملزم کی شناخت پریڈ کے دوران اُسے جنسی ہراسگی کا قصور وار ٹھہرایا. جس کے بعد ملزم کو استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا. ملزم نے عدالت میں سات خواتین سے جسمانی چھیڑ چھیڑ کا اعتراف کر لیا. استغاثہ کے مطابق ملزم وِیک اینڈ کی رات کو سڑک پر موجود اکیلی خواتین کو ہراسگی کا نشانہ بنانے ملزم نے دورانِ تفتیش سات خواتین سے جنسی چھیڑ چھاڑ کا اعتراف کر لیا. مقدمے کا فیصلہ 29 جُون 2018ء کو سُنایا جائے گا.

..

ضرور پڑھیں: نواز شریف کے جیل میں جانے کے بعد شہباز شریف کے بیانات ’پکڑ‘میں آگئے ،الیکشن سے دو دن قبل نگران حکومت نے شہباز شریف کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا