اور جسے اللہ عزت دے۔۔۔۔۔ پاکستانی کھلاڑی تو کچھ بھی نہیں، سعودی شہری نے عمران خان کے ساتھ ایسا کام کر دکھایا کہ تصاویر نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

اور جسے اللہ عزت دے۔۔۔۔۔ پاکستانی کھلاڑی تو کچھ بھی نہیں، سعودی شہری نے عمران خان کے ساتھ ایسا کام کر دکھایا کہ تصاویر نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی


مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ)سعودی شہری بھی عمران خان کے مداح نکلے. سعودی شہریوں کی عمران خانکے ساتھ حالت احرام میں لی گئی سیلفی وائرل ہو گئی.

تفصیلات کے مطابق جدت پسند اور مغربی خیالات کے حامل عمران خان گزشتہ کچھ سالوں سے مذہب کی جانب راغب ہو چکے ہیں .وہ اپنی تقاریر کا آغاز قرآن کی آیت سے کرتے ہیں جبکہ اکثر اپنی گفتگو میں قرآن کی آیات اور احادیث کا بھی حوالہ کرتے ہیں.ایک عرصے سے انکا رحجان روحانیت کی طرف بھی ہے.بالخصوص بشریٰ مانیکا جو شادی سے پہلے انکی روحانی پیشوا بھی تھیں سے ملاقات کے بعد عمران خان کا مذہب اور روحانیت سے لگاو بڑھ گیا تھا..شادی کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری ہے ..عمران خان 11 جون کو عمرے کے لیے پہنچے تو انہوں نے ننگے پاوں سرزمین حرم پر اتر کر عقیدت کا اظہار کیا.جس کے بعد انہوں نے مدینہ میں روزہ رسول ﷺ کی زیارت کی اور وہاں عبادت کی.جس کے بعد وہ وہاں سے مکہ پہنچے اور وہاں عمرہ ادا کیا .اس موقع پر انکی اہلیہ بشریٰ مانیکا ان کے ہمراہ تھیں.اس دورے کے موقع پر مسجد نبوی میں ایک قابل ذکر واقعہ یہ پیش آیا کہ عمران خان کے مداحوں نے عمران خان کو مسجد نبوی میں بھی دیکھ کر سیاست نہ چھوڑی اور وزیر اعظم عمران خان کے نعرے لگا دئیے.اس بات پر عمران خان کے ناقدین نے عمران اور انکے حامیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا.اس موقع پر یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ سعودی عرب کے شہری بھی عمران خان کے مداح ہیں .اس موقع پرسعودی شہریوں نے عمران خان کو گھیر لیا اور انکے ساتھ سیلفیاں لینے لگے..عمران خان کے ساتھ حالت احرام میں لی گئی

سیلفیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں.تصویر میں عمران خان کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ عربی شہری بھی عمران خان کے ساتھ تصویر کھنچوانے پر بہت خوش تھے.واضح رہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان عمرہ ادائیگی کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے.ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ علیم خان، زلفی بخاری، عون چوہدری بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں.خیال رہے کہ عمران خان اپنی اہلیہ اور قریبی دوست زلفی بخاری کے ہمراہ گزشتہ دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے.زلفی بخاری کو عمران خان اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہونا تھا اور ایف آئی اے حکام نے انہیں نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باعث روک دیا تھا.زلفی بخاری نے اپنا نام نکلوانے کے لیے کافی تگ و دو کی اور وزارت داخلہ کے حکام سے اجازت ملنے پر وہ عمران خان کے ساتھ سعودی عرب روانہ ہوگئے.ذرئع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کو 6 دن کے لیے عمرے پر جانے کی اجازت دی تھی.عمران خان دو روز قبل عمرے کی ادائیگی کے لیے خصوصی طیارے سے مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اترے تو وہ ننگے پاؤں تھے.(ذ،ک)

..

مزید خبریں :