وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اسپیکر کون ہوں گے؟ اعلان کر دیا گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اسپیکر کون ہوں گے؟ اعلان کر دیا گیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان عوامی پارٹی نے جام کمال کو وزیراعلیٰ بلوچستان اور عبدالقدوس بزنجو کو صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کے لیے نامزد کر دیا.کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکریٹری منظور کاکڑ کا کہنا تھا کہ بی اے پی نے جام کمال خان کو وزیراعلی بلوچستاناور میر عبدالقدوس بزنجو کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لیے نامزد کر دیا ہے.

ضرور پڑھیں: کہاں سورج چمکے گا اور کہاں بارشیں ہو ں گی؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم پیشگوئی کر دی

منظور کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہم نے بلوچستان کے عوام کے لیے فیصلے کیے ہیں اور پارٹی کے تمام فیصلے جمہوری انداز سے ہوئے ہیں.انہوں نے بتایا کہ جان محمد جمالی بھی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے امیدوار تھے تاہم انہوں نے اپنا نام واپس لے لیا ہے.سیکریٹری جنرل بی اے پی نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لیے دیگر جماعتوں سے مشاورت کریں گے.وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے نامزد امیدوار جام کمال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم صوبے میں اکثریت حاصل کر چکے ہیں لیکن اکثریت کے باوجود دیگر جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں. جام کمال نے کہا بلوچستان نیشنل پارٹی اور اور جے یو آئی ف کو بھی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے. نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وفاق سے صوبے کا جائز حق ضرور لیں گے اور جو لوگ ملک کے آئین کو تسلیم کریں گے ان سے بات چیت ہو گی.خیال رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی سب سے زیادہ 15 نشستیں حاصل کر کے بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی جب کہ متحدہ مجسل عمل 9 امیدواروں کے ساتھ دوسرے اور بی این پی 6 اراکین کے ساتھ صوبے میں تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی بلوچستان اسمبلی کی 4 نشستیں جیتی ہیں اور پی ٹی آئی نے صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے.(ش.ز.م)..

ضرور پڑھیں: علیم خان ، یاسر راجہ اور یاسمین راشد کی چھٹی! وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف کا مضبوط ترین امیدوار سامنے آگیا

مزید خبریں :