”انتخابات کے بعد اسلام آباد میں گائے منڈی اور بلوچستان میں۔۔۔“ بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے ایسی ’خوفناک‘ بات کہہ دی، کہ جان کر آپ ششدر رہ جائیں گے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

”انتخابات کے بعد اسلام آباد میں گائے منڈی اور بلوچستان میں۔۔۔“ بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے ایسی ’خوفناک‘ بات کہہ دی، کہ جان کر آپ ششدر رہ جائیں گے


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل نے کہا کہ ماضی میں سیاسی پارٹیاں مفادات کیلئے سمجھوتے کرتی رہی ہیں،اسلام آباد میں گائے منڈیاں لگی ہوئی ہیں جبکہ بلوچستان میں بکرا منڈی لگی ہوئی ہے جہاں سیاسی پارٹیاں بیو پاری بنی ہوئی ہیں .نجی ٹی وی چینل” “کے مطابقسربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل نے کہا کہ آج کل کے سیاستدان اقتدار اور اختیار میں فرق نہیں سمجھ سکتے انہیں بس اپنے مفادات کی پڑی ہوئی ہے کہ کس طرح اپنے مفادات کو حاصل کیا جائے انہوں نے کہا کہ اسلام آبادمیں گائے کی خریدو فروخت ہورہی ہے توبلوچستان میں چھوٹے جانوروں کی،اسلام آباد میں گائےمنڈیاں لگی ہوئی ہیں اور بلوچستان میں بکرا منڈی،اگر آپ اقتدار لیں گے تو سمجھوتہ بھی کریں گے، آج سیاسی جماعتیں سر پکڑکربیٹھ گئیں کہ یہ کیا ہوگیاہے.

ضرور پڑھیں: سپیکرکے انتخاب کے لیے ووٹنگ، ایاز صادق نے عمران خان کیلئے ایسا کام کر دیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

اختر مینگل نے کہا کہ سیاستدانوں کا قصوریہی ہے، ہماری سیاسی کلاس کا قصور ہے جو اختیار اور اقتدار کا فرق نہیں سمجھ سکی،ہم نے سی پیک سے متعلق اے پی سی میں تحفظات بتائے،صرف واہ واہ ہوئی،ہمارے سیاستدان اقتدار اور اختیار کا فرق نہیں سمجھ سکے، تجربات اس وقت روکیں گے جب کوئی ان کے سامنے کھڑا ہوگا.(ع،ع)
..

ضرور پڑھیں: عمران خان نے تصویر کچھوانے کیلئے واسکٹ ادھار لی لیکن آج وہ اپنے ساتھ کیا چیز لے کر آئے ہیں ؟ واسکوٹ نہیں بلکہ۔۔۔