اہم لیگی رہنما کے بھائی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ،اڈیالہ جیل میں نوازشریف کو زوردار جھٹکا لگ گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

اہم لیگی رہنما کے بھائی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ،اڈیالہ جیل میں نوازشریف کو زوردار جھٹکا لگ گیا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان ثناءاللہ زہر ی کی بھائی نعمت اللہ زہری کا تحریک انصاف میں شمولیت ، پریس کانفرنس میں فیصلے کا اعلان کیا. جیونیوز کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار ثناءاللہ زہری کے بھائی نعت اللہ زہر ی نے تحریک انصاف میں شمولیت کر لی ہے .

ضرور پڑھیں: ’’مجھے اب ڈرلگتا ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ معروف اداکارہ ریشم نے شادی سے ہی انکار کردیا ، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

اس حوالے سے اعلان انہوں نے باقاعدہ پریس کانفرنس کرکے کیا. نعمت اللہ زہری پی بی 36سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں. واضح رہے کہ نعمت اللہ زہری کے بھائی ثناءاللہ زہری گزشتہ دور حکومت میں مسلم لیگ ن کی جانب سے بلوچ قوم پرست جماعتوں کی حمایت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہوئے تھے . بعد ازاں بلوچستان میں اسمبلی میں ان کے خلاف تحریک عدم اعتمادلائے جانے پر انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہد ے سے استعفیٰ دیدیا اور میر عبد القدوس بزنجو وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہوئے ...

ضرور پڑھیں: ’’تو یہ میرے لیڈر عمران خان کا خواب تھا کہ ۔ ۔ ۔‘‘ زرتاج گل نے ایوان صدر پہنچتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کارکنان کیلئے جذبات پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا