احمد علی کوہزاد کو ایک اور مشکل کا سامنا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

احمد علی کوہزاد کو ایک اور مشکل کا سامنا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے مبینہ افغان شہری احمد علی کوہزاد قتل کے مقدمے میں نامزد نکلے پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے کوئٹہ کے حلقہ 26سے بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے احمد علی کوہزاد نادرا کی جانب سے غیر ملکی قرار دیئے جانے کے بعد ایک اور مشکل میں بھی پھنس گئے احمد علی کوہزاد جنوری میں ہونیوالے ایک قتل کے مقدمے میں سی آئی اے پولیس کو ان کی تلاش ہے پولیس کے مطابق 23جنوری کو کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں خالی پلاٹ سے لاپتہ جیولر محمد حفیظ کی لاش ملی تھی جس پر تھانہ قائد آباد میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ نمبر 2018/3درج کیا گیا پولیس کے اعلیٰ حکام نے مقدمے کی تفتیش سی آئی اے پولیس کو منتقل کی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ جس پلاٹ سے جیولر کی لاش ملی تھی وہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما احمد علی کوہزاد اور تین دیگر افراد کی ملکیت ہے مقتول محمد حفیظ کے بیٹے کے تحریری درخواست پر پولیس نے احمد علی کوہزاد سمیت پانچ افراد کو مقدمے میں نامزد کیا ..

ضرور پڑھیں: اللہ اوربندے کے درمیان چند انچ کا فاصلہ

.

ضرور پڑھیں: ریحام خان باز نہ آئیں، اپنے سابق شوہر عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے بارے میں ایسا دعویٰ کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا