کوئٹہ، نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی احمد علی کوہزاد کی شہریت سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کوئٹہ، نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی احمد علی کوہزاد کی شہریت سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی احمدعلی کوہزادکی شہریت سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا.تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی احمدعلی کوہزادکی شہریت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی.

ضرور پڑھیں: ’’مجھے اب ڈرلگتا ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ معروف اداکارہ ریشم نے شادی سے ہی انکار کردیا ، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

احمدعلی کوہزاد کے وکیل،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ،ڈپٹی اٹارنی جنرل اورنادرا کے لاافسربھی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل احمد علی کوہزاد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈبلاک کرنے سے پہلے شوکازنوٹس نہیں دیاگیا.جسٹس نعیم اختر نے کہا کہ کیس سے متعلقہ عبوری حکم کی نوعیت کودیکھیں گے،لا افسر نادرا نے کہا کہ شناختی کارڈبلاک کیس محکمہ داخلہ میں زیرالتوا ہے. عدالت نے احمد علی کوہزاد کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کافیصلہ محفوظ کر لیا...

ضرور پڑھیں: ’’تو یہ میرے لیڈر عمران خان کا خواب تھا کہ ۔ ۔ ۔‘‘ زرتاج گل نے ایوان صدر پہنچتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کارکنان کیلئے جذبات پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا