کاؤنٹ ڈاؤن شروع،اہم سیاسی جماعت نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف 8اگست کو تمام قومی شاہراہیں احتجاجاً بند کرنے کا اعلان کردیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کاؤنٹ ڈاؤن شروع،اہم سیاسی جماعت نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف 8اگست کو تمام قومی شاہراہیں احتجاجاً بند کرنے کا اعلان کردیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی مجلس عاملہ اور پارلیمانی گروپ کا مشترکہ اجلاس.جس میں متعدد فیصلے کئے گئے.

ضرور پڑھیں: کہاں سورج چمکے گا اور کہاں بارشیں ہو ں گی؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم پیشگوئی کر دی

اجلاس کی صدارت سینئر صوبائی نائب امیر مولانا انوارالدین نے کی.اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل ملک سکندر خان ایڈوکیٹ،مولانا نوراللہ،مولانا غلام قادر قاسمی،مولانا کمال الدین،حاجی عبدالواحد صدیقی،حاجی محمد حسن شیرانی،سیدجانان آغا،حافظ ابراہیم لہڑی،حاجی نواز کاکڑ،میریونس عزیز زہری اور اصغرخان ترین شریک رہے.اجلاس میں حالیہ انتخابی دھاندلی کے خلاف مرکزی حکم کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ 8 اگست بروز بدھ بلوچستان کے تمام قومی شاہرائیں احتجاجا بند کردی جائیں گی.اور اضلاع کو ہدایات جاری کردی گئیں کہ 8 اگست کو صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک تمام شاہرائیں بند رکھیں اور تمام کارکن صبح سے قومی شاہراوں پر احتجاج کے طور پر دھرنا دیں.اور اسی طرح اجلاس میں تمام عوام بالخصوص ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور عوامی ٹرانسپورٹ سے اپیل کی گئی کہ وہ 8 اگست بروز بدھ پورے بلوچستان میں ہڑتال کے دوران ہمارے ضلعی ذمہ داران اور کارکنوں سے بھرپور تعاون کریں.اجلاس میں حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن سمیت تمام ذمہ دار متعلقہ ادارے اپنی ناکامی اور بے بسی کا اعتراف کرتے ہوئے فوری طور پر اخلاقا مستعفی ہوں اور اپنی کوتاہیوں کا ازالہ کریں.اجلاس سے مولانا انوارالدین. ملک سکندرخان ایڈوکیٹ اور مولانا نوراللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائدجمعیت مولانافضل الرحمن کی ہدایت پر پورے ملک کی طرح بلوچستان میں بھی 8 آگست کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا تمام اضلاع کے جماعتی ذمہ داران دھاندلی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں...

ضرور پڑھیں: علیم خان ، یاسر راجہ اور یاسمین راشد کی چھٹی! وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف کا مضبوط ترین امیدوار سامنے آگیا

مزید خبریں :