محکمہ نظم ونسق کا اجلاس ،یوم آزادی کی تقریبات کے شیڈول اورتیاریوں کاجائزہ لیا گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

محکمہ نظم ونسق کا اجلاس ،یوم آزادی کی تقریبات کے شیڈول اورتیاریوں کاجائزہ لیا گیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)یوم آزادی کی تقریبات اورتیاریوں سے متعلق محکمہ نظم ونسق میں اجلاس ہو اجس میں یوم آزادی کی تقریبات کے شیڈول اورتیاریوں کاجائزہ لیاگیا. اجلاس کی بریفنگ کے مطابق 13اور14اگست کواہم سرکاری عمارتوں پرچراغاں کیاجائےگا اوریوم آزادی کاآغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوگاجس کے بعد14اگست کو8بجکر58منٹ پرسائرن بجائے جائیں گاجس پر2منٹ کے لئے ٹریفک روک دیا جائےگا.

ضرور پڑھیں: منرل واٹرکمپنیوں کےخلاف بھی نوٹس لوں گا،چیف جسٹس پاکستان کاسیمنٹ فیکٹریوں کو پانی فراہم کرنے والے تالاب بند کرنے کا حکم

اس کے علاوہ نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار پر پرچم کشائی کریں گے جبکہ یوم آزادی کی مناسبت سے مشاعرے،تقریری مقابلے اورمصوری کی نمائش بھی ہوگی اور مختلف اسکولوں میں یوم آزادی کی تقاریب کابھی اہتمام کیاجائےگا...

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی