ْحالیہ انتخابات میں لوگوں نے بھاری تعداد میںووٹ دے کر اپنا فرض پورا کردیا،محمد خان اچکزئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ْحالیہ انتخابات میں لوگوں نے بھاری تعداد میںووٹ دے کر اپنا فرض پورا کردیا،محمد خان اچکزئی


حب (قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں لوگوں نے بھاری تعداد میںووٹ دے کر اپنا فرض پورا کردیا. اگر کسی کو انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی کا شبہ ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرے .

ضرور پڑھیں: منرل واٹرکمپنیوں کےخلاف بھی نوٹس لوں گا،چیف جسٹس پاکستان کاسیمنٹ فیکٹریوں کو پانی فراہم کرنے والے تالاب بند کرنے کا حکم

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر ایند میرین سائنسز میں ایڈمنسٹریشن اور وٹنری بلاکس کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اوتھل میں میڈیا سے بات چیت کرر ہے تھے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ انتخابات نتائج میں تاخیر آرٹی ایس سسٹم فیل ہونے کی وجہ سے ہوئی تا ہم اگر کسی کو انتخابات کے شفاف ہونے میں کوئی شک ہے تو وہ اپنے اعتراضات الیکشن کمیشن کو پیش کر سکتا ہے. قبل ازیں انہوں نے لسبیلہ یونیورسٹی میں نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا افتتاح کیا. اس موقع پر منعقد ہ تقریب سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی او ر لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے خطاب کیا.تقریب میں کمشنر قلات ڈویڑن سعید احمد جمالی ، ڈی سی لسبیلہ، کمانڈنٹ ایف سی لسبیلہ سمیت دیگر افراد نے بھی شرکت کی. اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے گورنر بلوچستان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی...

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی