کوئٹہ کے سنڈیمن صوبائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 13 سی15اگست تک ایمرجنسی نافذ کر دی گئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کوئٹہ کے سنڈیمن صوبائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 13 سی15اگست تک ایمرجنسی نافذ کر دی گئی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے سنڈیمن صوبائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 13 سی15اگست تک ایمرجنسی نافذ کر دی گئی.میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سنڈیمن صوبائی ہسپتال کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایمرجنسی یوم آزادی پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عائد کی گئی ہے.

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

ہسپتال کے تمام شعبوں اوریونٹس کے سربراہان کو اسپیشلسٹ ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ،ْشعبوں کے سربراہان کو ڈاکٹروں اور طبی عملے کا ایمرجنسی ڈیوٹی روسٹر بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے. اس کے علاوہ ایم ایس کی جانب سے دیگر ہدایات کے علاوہ ہسپتال میں ایمرجنسی میں 500مریضوں کیلئے ہنگامی ادویات اورسامان کا بندوبست رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے...

ضرور پڑھیں: ” اللہ آپ کی زبان مبارک کرے“صحافی نے نوازشریف سے کیا بات پوچھ لی کہ جواب میں انہوں نے یہ کہا ؟ حیران کن خبرآگئی