“رند” کو ویسے بھی “جام” پسند ہے،البتہ اب انکی” سرپرستی نے”جام”کو “باکمال”بنا دیا،جام کمال کی نامزدگی پر دلچسپ تبصرے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

“رند” کو ویسے بھی “جام” پسند ہے،البتہ اب انکی” سرپرستی نے”جام”کو “باکمال”بنا دیا،جام کمال کی نامزدگی پر دلچسپ تبصرے


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام کے مرکزی ترجمان اور متحدہ مجلس عمل رابطہ کمیٹی کے سربراہ حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ"رند" کو ویسے بھی "جام" پسند ہے،البتہ اب " انکی" سرپرستی نے"جام"کو "باکمال"بنا دیا. وہ جمعہ کو اپنی رھائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے .ملاقات میں جے.یو.آئی پنجگور کے رہنما حاجی عبدالعزیز، مولوی عبدالظاہر.ضلع کوئٹہ کے مولوی محمدساسولی اور محمدعیسی وغیرہ شامل تھے.حافظ حسین احمدنے کہا کہ بلوچستان کے گھمبیرمسائل کے حل کی بجائے اقتدار پہ تابع دار عناصرکولانے کیلیے"پیکج ڈیل" لیاجاتارہا ہے.اوراب بھی اسی فارمولے کو ایک نئے اندازسے ایک بارپھرآزمایاجارہا ہے.اس سے صوبہ بلوچستان کے دکھوں کا مدوا ممکن نہیں.اللہ نہ کرے اس کا انجام بھی ماضی کی طرح "آغازحقوق بلوچستان "جیساہو. جمعیت کے رہنماکا کہناتھا کہ "بھان متی" کے کنبے کوہ کوجوڑنا "ان" کیلئے آسان ہے.مگر انکومتحد ومتفق رکھنا ممکن نہیں ہوگا.خصوصا اس صورت میں کہ ایم.ایم.اے اور بی،این،پی(مینگل)اپوزیشن میں ہوں.

ضرور پڑھیں: کہاں سورج چمکے گا اور کہاں بارشیں ہو ں گی؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم پیشگوئی کر دی

بہرحال مظلوم بلوچستان کے عوام "جام کمال"کے با کمال پرواز کیلئے دعاگورہیں تاکہ گوناگوں مشکلات سے "باکمال" پرواز "جام"نہ ہو.  جمعیت علما اسلام کے مرکزی ترجمان اور متحدہ مجلس عمل رابطہ کمیٹی کے سربراہ حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ"رند" کو ویسے بھی "جام" پسند ہے،البتہ اب " انکی" سرپرستی نے"جام"کو "باکمال"بنا دیا. وہ جمعہ کو اپنی رھائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے .ملاقات میں جے.یو.آئی پنجگور کے رہنما حاجی عبدالعزیز، مولوی عبدالظاہر.ضلع کوئٹہ کے مولوی محمدساسولی اور محمدعیسی وغیرہ شامل تھے..

ضرور پڑھیں: علیم خان ، یاسر راجہ اور یاسمین راشد کی چھٹی! وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف کا مضبوط ترین امیدوار سامنے آگیا

مزید خبریں :