بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو بلائے جانے کا امکان،سمری گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو بھیج دی گئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو بلائے جانے کا امکان،سمری گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو بھیج دی گئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو بلائیے جانے کا امکان ہے،،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو سمری بھیج دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق اگر 13اگست کو صوبائی اسمبلی کا اجلا س طلب کیا جاتاہے، تو صبح کے وقت نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی سے سپیکر متحرمہ راحیلہ حمید خان درانی حلف لیں گی اور شام کے اجلاس میں سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا اور جو بھی سپیکر منتخب ہوگا اس سے حلف محترمہ راحیلہ حمید خان درانی لیں گی اور کرسی ان کے حوالے کردی گئی اور اس کے بعد نئے سپیکر کے نگرانی میں ڈپٹی سپیکر کا الیکشن ہوگا اور اس کے بعد قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا..

ضرور پڑھیں: حنیف عباسی ایک بار پھر جیل میں بیمار پڑ گئے

.

ضرور پڑھیں: سبحان اللہ مناسک حج کی ادائیگی کیساتھ خانہ کعبہ کا ایسا منظر جس نے دیکھادیکھتا ہی رہ گیا

مزید خبریں :