کوئٹہ،سیندک منصوبے کے ملازمین کی بس کے قریب خودکش دھماکا،تین غیر ملکیوں سمیت6 افراد زخمی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کوئٹہ،سیندک منصوبے کے ملازمین کی بس کے قریب خودکش دھماکا،تین غیر ملکیوں سمیت6 افراد زخمی


کوئٹہ ((قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے دالبندین میں سیندک منصوبے کے ملازمین کی بس کے قریب خودکش دھماکے میں تین غیر ملکیوں سمیت6 افرادزخمی ہو گئے. کمشنر کوئٹہ ہاشم غلزئی کے مطابق دھماکے کا نشانہ بننے والی بس سیندک منصوبے کے ملازمین کو لے کر دالبندین ایئرپورٹ کی طرف جارہی تھی کہ دالبندین سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا.

ضرور پڑھیں: منرل واٹرکمپنیوں کےخلاف بھی نوٹس لوں گا،چیف جسٹس پاکستان کاسیمنٹ فیکٹریوں کو پانی فراہم کرنے والے تالاب بند کرنے کا حکم

انہوں نے بتایا کہ دھماکا بس سے کچھ فاصلے پر ہونے کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا، تاہم کھڑکیوں کے شیشے لگنے سے ملازمین زخمی ہوئے. کمشنر کوئٹہ کے مطابق دھماکے کے زخمیوں میں منصوبے کے 3 غیر ملکی ملازمین اور 3 ایف سی اہلکار شامل ہیں،دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کےلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے. دوسری جانب لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا...

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی